تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

جیسے پنجاب میں ن لیگ کا خاتمہ ہوا، سندھ سے بھی پیپلزپارٹی کا خاتمہ ہو جائے گا: وزیر اطلاعات

کراچی: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے 12 سے زاید ارکان پی ٹی آئی سے رابطے میں ہیں.

ان خیالات کا اظہار انھوں نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ میرے آنے سے سندھ حکومت پریشان ہے، ٹانگیں کانپ رہی ہیں.

[bs-quote quote=” صحافیوں کے لئے انشورنس اور ہیلتھ کارڈز لا رہے ہیں” style=”style-7″ align=”left” author_name=”وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری”][/bs-quote]

فواد چوہدری نے کہا ہے کہ میں تو اپنی وزارت کا کام کرنے سندھ آیا ہوں، جب خود میں اہلیت نہ ہو، کمزور ہوں، تو یہی ہوتا ہے.

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پی ٹی آئی نے سندھ میں آنا ہی آنا ہے، ابھی ہم صرف یہ چاہتے ہیں کہ یہ مراد علی شاہ کو خود ہٹا دیں.

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سندھ میں مراد علی شاہ کی حکومت رہنا مشکل لگتا ہے، بہتر ہے، پی پی خود تبدیلی لے آئے.

ان کا کہنا تھا کہ جوسمجھ رہےہیں سندھ میں پی پی کاراج رہے گا، وہ پنجاب سے سیکھ لیں، پنجاب میں 30 سال بعد نواز شریف کا تختہ الٹا ہے اور ایسا تختہ الٹا ہے کہ ن لیگ کا کوئی آدمی مل نہیں رہا، جس طرح پنجاب میں ن لیگ کا خاتمہ ہوا، سندھ سے پیپلزپارٹی کا بھی خاتمہ ہوگا۔

انھوں نے کہا کہ آصف زرداری، فریال تالپور اور مرادعلی شاہ مرکزی کردار ہیں، جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد تینوں کو گرفتار کرکے تفتیش بڑھانی چاہیے، آصف زرداری کی بادشاہت اور اومنی گروپ کی بادشاہت ختم ہوچکی، جعلی 32اکاؤنٹس کے بینفشری بلاول ہاؤس اور وزیراعلیٰ ہاؤس کے مکین ہیں، حیران ہوں اومنی گروپ کے مرکزی کردار اب تک گرفتارکیوں نہیں ہوئے۔

[bs-quote quote=” آصف زرداری، فریال تالپور اور مرادعلی شاہ مرکزی کردار ہیں، جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد تینوں کو گرفتار کرکے تفتیش بڑھانی چاہیے” style=”style-7″ align=”left” author_name=”وزیر اطلاعات فواد چوہدری”][/bs-quote]

ان کا کہنا تھا کہ نیب کی اب تک کی کارکردگی کافی سست روی کا شکار ہے، منی لانڈرنگ جعلی اکاؤنٹس کیس میں فوری گرفتارکرکے پیش کیا جائے، سندھ میں یہ پوچھو کہ پیسے کہاں خرچ کئے، تو جمہوریت خطرے میں آجاتی ہے، میں نہیں سمجھتا کہ ایم کیوایم ہمیں چھوڑنےکاسوچ رہی ہے، تمام اتحادی وفاقی حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔ْ

فواد چوہدری نے کہا کہ سندھ میں جو 80 ہزار کروڑ روپے پہلے آئے وہ کہاں خرچ ہوئے؟ کرپشن اتحاد کا آج اجلاس ہوا، جو ان کے ساتھ تھے، ان کی ہمدردیاں بھی ختم ہوچکی ہیں، اپوزیشن عوامی مسائل کے بجائے صرف اپنے کیسز پر بات کرتی ہے۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ پی پی حکومت گیس کے غبارے کی طرح ہے، پن ہمارے پاس ہے،  ہم جب چاہیں گے، غبارہ پھٹ جائےگا۔

ان کا کہنا تھا کہ فوجی عدالتوں کا قیام غیرمعمولی حالات میں ہوا تھا، ہم سمجھتے ہیں کہ فوجی عدالتوں کی اسٹریٹجی کامیاب رہی ہے، احتساب کاعمل آگے بڑھےگاکسی کونہیں چھوڑا جائے گا، ہم سے کوئی علیحدہ ہونے کو نہیں بلکہ متحد ہونے کو تیار ہیں.

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ریڈیوبلڈنگ کابجٹ کم کیا ،اسلام آباد میں اسکول کھول رہے ہیں، اسکول میں ڈانس، ایکٹنگ و دیگر فنون کی تعلیم دی جائے گی، ایک میڈیا ٹیکنالوجی اسکول بنا رہے ہیں.

فوادچوہدری نے کہا کہ اگلی دنیا کی جنگ آئیڈیاز کی جنگ ہے، حکومت سینسرشپ نہیں کرسکے گی، ٹیکنالوجی غالب آجائے گی، پگڑی اچھالنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے، کے پی میں پی ٹی آئی صحافیوں کے تحفظ کا بل لائی، صحافیوں کے لئے انشورنس اور ہیلتھ کارڈز لا رہے ہیں.

ان کا کہنا تھا کہ 5 لاکھ تک کا انشورنس کارڈ متعارف کرانے جا رہے ہیں، صحافیوں کے تحفظ کا بل قومی اسمبلی میں بھی لارہے ہیں، پی آئی ڈی اشتہارات جاری کرتا ہے، جس میں تبدیلی لائے، نئی پالیسی لا رہے ہیں.

Comments

- Advertisement -