10.6 C
Dublin
جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

زخمی بچے کی ویڈیو نے سب کو رُلا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

کمسن بچے اپنا اور گھر والوں کا پیٹ پالنے کے لیے ٹریفک سنگلز پر چھوٹی موٹی چیزیں بیچتے ہیں جسے دیکھ کر لوگ اکثر لوگ ان کی مدد کرتے ہیں۔

بھارتی ریاست گجرات میں بچے کو زخمی ہونے کے باوجود ٹریفک سگنل پر ’کی چین‘ بیچتے ہوئے دیکھ کر لوگ دنگ رہ گئے ہیں۔

یہ ویڈیو معاشرے میں پسماندہ پس منظر سے تعلق رکھنے والے بچوں کی حالت زار پر روشنی ڈالتی ہے۔

- Advertisement -

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پیر زخمی ہونے کے باوجود بچہ ٹریفک سگنل پر کی چین بیچنے میں مصروف ہیں۔

مذکورہ ویڈڈیو کو اب تک لاکھوں کی تعداد میں صارفین دیکھ چکے ہیں اور کمسن بچے سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ اگر بچے کو جلد طبی امداد نہ ملی تو اس کا زخم مزید گہرا ہوسکتا ہے جو جان لیوا بھی ثابت ہوسکتا ہے۔

کئی صارفین بچے کی معلومات طلب کررہے ہیں تاکہ اس کی مدد کرسکیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں