اتوار, فروری 8, 2026
اشتہار

وزیراعظم اور رمیز راجہ کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان اور سابق کپتان رمیز راجہ کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

اے آر وائی اسپورٹس کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) چیئرمین سے متعلق سابق ٹیسٹ کرکٹر رمیز راجہ سے تجاویز لیں۔

ذرائع کے مطابق رمیز راجہ سے کل کی میٹنگ میں عمران خان نے پوچھا کہ ’پی سی بی چیئرمین شپ کے لیے بہترین امیدوار کون ہوسکتا ہے؟‘

رمیز راجہ نے وزیراعظم سے کہا کہ ’آپ جسے چاہیں‘ آپ اس معاملے میں بہتر فیصلہ کرسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: چیئرمین پی سی بی کون ہوگا؟ ‏

واضح رہے کہ دونوں سابق کرکٹرز نے گزشتہ روز وزیراعظم ہاؤس میں ایک علیحدہ ملاقات کی تھی جس میں کرکٹ کی بہتری کے لیے ممکنہ آپشنز پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رمیز راجہ پی سی بی چیئرمین بننے کے لیے مضبوط امیدوار ہیں، موجودہ چیئرمین احسان مانی کی مدت گزشتہ روز ختم ہوگئی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں