تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

صارفین کی تنقید، انسٹاگرام کا چند تبدیلیوں کو ریورس کرنے کا اعلان

میٹا کی زیر ملکیت فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام نے صارفین کی تنقید کے بعد چند تبدیلیوں کو ریورس کرنے کا اعلان کردیا۔

انسٹاگرام میں سب سے زیادہ فالو کی جانے والی اداکارہ کائیلی جینر اور ان کی بہن کم کارڈیشین کی جانب سے میٹا کی زیرملکیت ایپ کو ٹک ٹاک جیسا بنانے پر تنقید کی گئی تھی۔

صارفین کا اعتراض تھا کہ انسٹاگرام ایپ ٹک ٹاک جیسا بننے کی کوشش کررہی ہے۔

اس تنقید کے بعد انسٹاگرام کی جانب سے چند تبدیلیوں کو ریورس کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: انسٹاگرام کا کم عمر صارفین کے لیے اہم اقدام

ان میں سے ایک تبدیلی ایپ میں پوسٹس کے لیے ٹک ٹاک کی طرح فل اسکرین ہوم فیڈ بھی ہے جس کی آزمائش اب ختم کردی گئی ہے۔

اسی طرح الگورتھم میں ایسی تبدیلیاں نہ لانے کا عندیہ بھی دیا گیا ہے جن کا مقصد صارفین کے پاس ایسے اکاؤنٹس کی ویڈیوز دکھانا تھا جن کو وہ فالو نہیں کرتے۔

انسٹاگرام کے سربراہ ایڈم موسری نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ ‘میں خوش ہوں کہ ہم نے خطرہ مول لیا اگر ہم ایسا نہ کریں تو ہم زیادہ بڑا سوچ نہیں سکتے’۔

انہوں نے کہا کہ مگر ہمیں اپنے اقدامات کے حوالے سے دوبارہ سوچنا ہوگا، ہم نے بہت کچھ سیکھا اور ہم نے چند نئے اضافے واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

Comments

- Advertisement -