اشتہار

گرمی کی شدت میں اضافہ، اسلام آباد کے اسپتالوں میں ہائی الرٹ کردیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی دارلحکومت میں گرمی کی شدت میں اضافے کے پیش نظر اسپتالوں میں ہائی الرٹ کردیا گیا، جس میں کہا ہے کہ شہری ہیٹ اسٹروک سے بچاو کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

تفصیلات کے مطابق گرمی کی شدت میں اضافے کے پیش نظر اسلام آباد کے اسپتالوں میں ہائی الرٹ کردیا گیا ، پولی کلینک کو گرمی کی شدت کےپیش نظر ہائی الرٹ کیا گیا ہے۔

پولی کلینک کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز، پیرامیڈیکس اسپتال میں حاضری یقینی بنائیں اور ہیٹ اسٹروک کے مریضوں کیلئے پیشگی انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔

- Advertisement -

پولی کلینک الرٹ میں کہا گیا ہے کہ شہری ہیٹ اسٹروک سے بچاو کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

گذشتہ روز نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے گرمی کی شدید لہر کے باعث شہریوں کے لئے الرٹ جاری کیا تھا۔

جس میں کہا تھا کہ موسم گرما کی جھلسا دینے والی ہوا کی لہر احتیاط نہ کرنے سے جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے، گرمی کی شدت سے بچنے کیلئےسادہ پانی کا استعمال زیادہ کریں اور کاربونیٹڈ مشروبات سے پرہیز کریں۔

این ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ دن کے گرم ترین اوقات میں باہر نکلنے سے گریز کریں ، تیز دھوپ میں سر ڈھانپ کر باہر نکلیں اور نمکیات کی کمی کو پورا کرنے کیلئے لیموں پانی اور او آر ایس پئیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں