اشتہار

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر مزید مہنگا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : موجودہ نگراں حکومت کے ابتدائی 10 دنوں سے ہی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، آج بھی ڈالر ایک روپے تیرہ پیسے مہنگا ریکارڈ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز امریکی ڈالر پاکستانی روپے کے مقابلے میں ایک بار پھر آگے چلا گیا۔

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر مزید مہنگا ہوا، رپورٹ کے مطابق روپے کے مقابلے میں مزید ایک روپے تیرہ پیسے مہنگا ہو کر دوسوستانوے روپے تیرہ پیسے پربند ہوا۔

- Advertisement -

بینکوں نے درآمد کنندگان کو ڈالر دوسو ستانوے روپے تریسٹھ پیسے میں فروخت کیا، فاریکس ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر دو روپے مہنگا ہوکر تین سو چار روپے پر پہنچ چکا ہے۔

ماہرین معاشیات کا کہنا ہے ڈالر کی طلب میں مسلسل اضافہ اور سپلائی میں کمی کی وجہ سے روپے کی قدر میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔

خیال رہے کہ نگران حکومت کے 10 روز میں 8.64 روپے مہنگا ہوا ہے جبکہ صرف 7 کاروباری روز میں روپےکی قدر 3 فیصد گرگئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں