تازہ ترین

دمشق میں زلزلے کے دوران سیدہ زینبؓ کے مزار کے اندرونی مناظر

ترکیہ اور شام شدید  زلزلے سے لرز اٹھے، 7.9 شدت کے زلزلے سے متعدد عمارتیں زمین بوس ہوگئیں جس کے باعث مجموعی طور پر  ہلاکتیں 1400 سے تجاوز کرگئی ہیں۔

شام کے شہر دمشق میں بھی شدید زلزلے کے باعث عمارتیں لرز اٹھیں اور بہت سے لوگ خوفزدہ ہوکر سڑکوں پر نکل آئے۔

زلزلے کے دوران پیغمبرِ اسلام حضرت محمد ﷺ کی پیاری نواسی سیدہ زینبؓ کے مزار کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر ہے۔

اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بہت خوبصورتی اور محبت سے تعمیر کیا گیا  بی بی زینبؓ کا مزار بالکل سلامت ہے اور وہاں موجود لوگ جوکہ زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کرنے کے بعد خوفزدہ ہیں، اللّٰہ تعالیٰ سے دعائیں مانگ رہے ہیں۔

ویڈیو میں زلزلے کے باعث مزار کے اندر بڑے بڑے خوبصورت جھومر کو ہلتے ہوئے  دیکھا جاسکتا ہے۔

ترکیہ میں زلزلے کے بعد بلند عمارتیں گرنے کے مناظر نے دل دہلا دیئے، ویڈیو دیکھیں

واضح رہے کہ شام میں زلزلے سے اموات کی مجموعی تعداد 560 ہوگئی ہے اور  ترکیہ اور شام میں زلزلے سے اموات کی مجموعی تعداد 1400 سے تجاوز کر گئی ہے۔

Comments

- Advertisement -