پیر, اپریل 21, 2025
اشتہار

ٹی ٹی پی اور منسلک دہشتگرد گروپوں میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے

اشتہار

حیرت انگیز

کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اور اس سے منسلک دہشتگرد گروپوں میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے۔ اختلافات کی بدولت ان کے مابین شدید لڑائی جاری ہے۔

وہ تمام دہشتگرد جو سکیورٹی فورسز پر حملوں اور عوامی اجتماعات پر خودکش حملوں میں ملوث تھے، حکومت کی جانب سے جن دہشتگردوں کے سر کی قیمت بھی مقرر تھی وہ جاری اندرونی لڑائی میں یا تو مارے جا چکے یا پھر زخمی ہیں۔

2022 میں مارے یا زخمی ہونے والے دہشتگردوں کی تفصیلات کے مطابق 19 جنوری کو ٹی ٹی پی سوات کا مفتی برجان زخمی ہوا اور سرغنہ مسلم یار مارا گیا۔ 15 مئی کو عثمان، بلال، جنت گل اور حضرت اللہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک جبکہ 8 زخمی ہوئے۔

متعلقہ: افغان وزیر خارجہ کا پاکستان اور ٹی ٹی پی کو باہمی مذاکرات کا مشورہ

28 مئی کو ٹی ٹی پی باجوڑ کا سرغنہ گوہر اور 25 جون کو زبیر عرف کالا زخمی ہوئے۔ 7ا گست کو باجوڑ کا دہشتگرد عبداللہ زخمی جبکہ سرغنہ عقابی مارا گیا۔ 8ا گست کو جماعت الاحرار کا سرغنہ انور خان مارا گیا۔

14 ستمبر کو دہشتگرد سرغنہ بادشاہ خان اور سرغنہ روشم سمیت 6 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔ اسی روز سرغنہ ذبیح اللہ اور سرغنہ عبدالواحد سمیت 12 دہشتگرد زخمی ہوئے۔

9 اکتوبر کو عبداللہ عرف خاکی، حکومت اور حمزہ زخمی ہوئے جبکہ 27 اکتوبر کو بسم اللہ عرف پہلوان مارا گیا۔

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں