تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

عالمی عدالت انصاف کا امریکا کو ایرانی اشیائے ضرورت پر پابندی ہٹانے کا حکم

ہیگ: عالمی عدالت انصاف نے امریکا کو ایرانی اشیائے ضرورت پر پابندی ہٹانے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق عالمی عدالت انصاف نے امریکا کو ایرانی اشیائے ضرورت پر پابندی ہٹانے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا ایرانی اشیائے صرف سے انسانی بنیادوں پر پابندی ہٹائے۔

عالمی عدالت کے حکم کے مطابق خوراک، زرعی مصنوعات، ادویات میڈیکل سسامان پر پابندیاں ختم کی جائیں، پابندیوں کے باعث ایرانی عوام کی صحت و زندگی پر سنجیدہ اثرات ہوسکتے ہیں۔

عالمی عدالت انصاف کے حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ ایران پر عائد ایسی پابندیوں کو ہٹانے کے لیے اقدامات کرے اور سفری پابندیوں کو نرم کرنے کے لیے امریکا کو مجبور کیا جائے۔

ایرانی حکومت نے عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران پر عائد تمام پابندیوں کو ہٹایا جانا چاہئے، اقوام متحدہ عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر جلدازجلد عملدرآمد کرائے۔

عالمی عدالت انصاف کے فیصلے امریکی پابندیوں کے خلاف فیصلہ تو دے دیا ہے مگر ماہرین کا کہنا ہے کہ فیصلے پر عملدرآمد کرانے کے لیے عالمی عدالت کے پاس اختیارات نہیں اور نہ ہی وہ امریکا فیصلے پر عملدرآمد کے لیے مجبور کرسکتی ہے۔

واضح رہے کہ ایک سال قبل ایران نے امریکی پابندیوں پر عالمی عدالت انصاف سے رجوع کرتے ہوئے اقتصادی پابندیوں کو معطل کرنے کی استدعا کی تھی.

خیال رہے کہ امریکا نے پابندیاں 2015 میں کیے گئے ایرانی جوہری معاہدے کی منسوخی کے بعد لگائی تھیں تاہم امریکا کی جانب سے عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

Comments

- Advertisement -