جمعرات, نومبر 14, 2024
اشتہار

انسانی حقوق کا عالمی دن:پاکستان میں ہر شہری کو یکساں حقوق حاصل ہیں،عثمان بزدار

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب نے انسانی حقوق کے عالمی دن کی مناسبت سے کہا کہ پاکستان میں ہر شہری کو یکساں حقوق حاصل ہیں لیکن مقبوضہ کشمیر کے لوگ بنیادی حقوق کےلیے برسوں سے جدوجہد کررہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر جاری اپنے پیغام میں کیا، انہوں نے کہا کہ حضرت محمدﷺ نے انسانیت کےلیے انسانی حقوق کا ابدی، لاگانی پیغام دیا ہے اور دین اسلام انسانی حقوق کا علمبردار ہے۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ انسانی حقوق کی پاسداری نہ کرنے والے معاشرے اخلاقی لحاظ سے بتاہ ہوجاتے ہیں اور مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی دھجیاں اڑا دی ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے لوگ بنیادی حقوق کےلئے برسوں سے جدوجہد کررہے ہیں، نہتے کشمیری عوام اپنے بنیادی انسانی حقوق کےلیے ترس رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ عالمی برادی کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کا نوٹس لینا چاہیے، بنیادی انسانی حقوق کی فراہمی مہذب معاشروں کی پہنچان ہے، آج ہمیں ہرشہری کے انسانی حقوق کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کرنا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں