جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

بین الاقوامی میڈیا بھی ترکیہ میں پاک فوج کی سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم کا معترف

اشتہار

حیرت انگیز

ترکیہ میں ہولناک زلزلے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے پاک فوج بھی سرگرم ہے بین الاقوامی میڈیا نے پاکستان آرمی کی سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم کا معترف ہوگیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ترکیہ اور شام میں گزشتہ ہفتے آنے والے قیامت خیز زلزلے سے متاثرہ افراد کی امداد کے لیے پاک فوج بھی ترکیہ میں سرگرم عمل ہے اور اب تک کئی قیمتی جانیں بچا چکی ہے۔ پاکستان آرمی ان کاوشوں پر بین الاقوامی میڈیا بھی سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم کا معترف ہوگیا اور اس کے گُن گا رہا ہے۔

پاکستان آرمی 120 گھنٹے سے ترکیہ میں ریسکیو آپریشن میں مسلسل مصروف عمل ہے اور یو ایس اے آر ٹیموں کا 10 مقامات پر سرچ اور ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ پاک فوج کی مسلسل کاوشوں نے ترکی کے عوام کے دل جیت لیے ہیں۔

- Advertisement -

سرچ آپریشن کے دوران پاک آرمی کی ٹیم نے 14 سالہ لڑکے کو زندہ بچا لیا تو پاک آرمی کی بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے ترک چینل ٹی آر ٹی ورلڈ نے پاکستان آرمی کے آفیسر سے خصوصی بات چیت بھی کی ہے۔

ترک ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پاک فوج کے افسر نے بتایا کہ پاک فوج نے 14 سالہ لڑکے کو بچانے کے لیے پیشہ وارانہ مہارت کا مظاہرہ کیا اور 120 گھنٹے کے آپریشن کے دوران اب تک 6 سے زائد افراد کو ملبے سے زندہ نکالا گیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ پاک آرمی کی ٹیموں نے 80 افراد کی لاشیں ملبے سے نکال کر ورثا کے حوالے کی ہیں جب کہ پاک آرمی ٹیموں نے ملبے میں 5 زندہ افراد کی بھی نشاندہی کی جنہیں لوکل ٹیموں نے بچایا۔

یہ بھی پڑھیں: ترکیہ اور شام میں ایک ہفتے بعد بھی زندگی کے آثار باقی، امید کی کرن روشن

پاک فوج کے افسر کا کہنا تھا کہ ترکیہ میں ملبے تلے دبے افراد کے ریسکیو کے لیے ملبہ ہٹانے کا کام بدستور جاری ہے۔

Comments

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں