تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

مردوں کا عالمی دن، وہ پانچ بیماریاں جن کا مرد جلد شکار ہوجاتے ہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج 19 نومبر کو مردوں کا عالمی دن منایا گیا جس کا مقصد معاشرے میں مردوں کے مثبت کردار اور اُن کے ساتھ پیش آنے والے مسائل کو اجاگر کرنا تھا۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں اس دن کو منانے کا سلسلہ 19 نومبر 1999 سے ہوا، آج بھی بہت کم لوگ بالخصوص مرد ایسے ہیں جنہیں اس دن کے بارے میں علم ہے۔ یہ دن اس بات پر زور دیتا ہے کہ مرد خود اور اپنے زیر تربیت نوجوانوں کو مرد ہونے کی حیثیت سے ان کی ذمہ داریاں، مثبت کردار اور اقدار کے بارے میں آگاہی فراہم کریں تاکہ اچھا معاشرہ تشکیل دیا جاسکے۔

مردوں کے عالمی دن کے موقع پر یہ بات بھی زیر غور رہتی ہے کہ مردوں کو بھی ذہنی مسائل لاحق ہوسکتے ہیں یہی وجہ ہے کہ اُن میں بھی خودکشی کا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے۔

انٹرنیشنل مینز ڈے منانے کا مقصد مرد حضرات کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین پیش کرنا ہے کیونکہ خواتین سے زیادہ مرد حضرات مختلف امراض کا شکار ہوتے ہیں۔ خطرناک اور محنت طلب پیشے مردوں کے روزگار ہیں یہی وجہ ہے کہ ترانوے فیصد مرد حضرات دوران کام یعنی نوکری کے دوران ہی انتقال کر جاتے ہیں ۔

ایک اندازے کے مطابق 45 سال سے کم عمر مردوں کی موت کی سب سے بڑی وجہ خودکشی ہے۔ اس دن مردوں کو اس بات کی بھی ترغیب دی جاتی ہے کہ وہ اپنے جذبات کو چھپانے کے بجائے ان کا اظہار کریں تاکہ ڈپریشن سے نجات پاسکیں۔

ماہرین کے مطابق خواتین کی نسبت چند بیماریاں ایسی ہیں جو مردوں کو آسانی سے اپنا شکار بناتی ہیں، اُن میں بلڈپریشر، ہارٹ اٹیک، پھیپھڑوں کے امراض، منہ کا کینسر شامل ہیں۔

ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اپنے ارد گرد موجود مردوں کی ضروریات اور ان کے احساسات کا خیال کریں اور ان سے بات چیت کر کے انہیں قائل کریں کہ بحیثیت مرد ضروری نہیں ہے کہ وہ اپنے جذبات چھپائے رکھیں اور حالات کا جبر تنہا جھیلتے رہیں، اپنی پریشانیاں اپنے اہل خانہ کے ساتھ شیئر کریں اور ان کے اہل خانہ ان کو ان پریشانیوں سے نبرد آزما ہونے میں بھرپور مدد کریں۔

Comments

- Advertisement -