پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

ماؤں کا عالمی دن: ’والدہ نے اپنی جمع پونجی سے مجھے پہلا بیٹ دلایا‘

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: دنیا کی عظیم ترین ہستی ماں کی عظمت کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے کھیل کی دنیا سے تعلق رکھنے والی شخصیات بھی اپنی ماؤں سے والہانہ محبت کا اظہار کررہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مدرزڈے کے موقع پر قومی کرکٹرز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ماؤں کی خدمات کی تعریف کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کررہے ہیں۔

قومی ٹی 20 کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ’والدہ نے مجھے سب سے زیادہ سپورٹ کیا، انہوں نے جمع پونجی سے پہلا بلا خرید کردیا‘۔

باصلاحیت کھلاڑی عماد وسیم کا کہنا تھا کہ مائیں ہمیشہ خصوصی ہوتی ہیں اور میں ماں کے بغیر اپنی زندگی کا تصور بھی نہیں کرسکتا، دنیا کی تمام ماؤں کو مدرز ڈے پر مبارک باد دیتا ہوں۔

ماؤں کا عالمی دن: میری شہ رگ پہ میری ماں کی دعا رکھی تھی

اسی طرح حسن علی اور وہاب ریاض نے بھی والدہ کی عظمت کو خراج تحسین پیش کیا۔

آج دنیا بھر میں ماؤں کا عالمی دن منایا جارہا ہے، آج کے دن کا مقصد ماؤں کی عظمت کا اعتراف اور انہیں ادنیٰ سا خراج تحسین پیش کرنا ہے۔ ماؤں کا عالمی دن منانے کی تاریخ بہت قدیم ہے اور اس کا سراغ سب سے پہلے یونانی تہذیب میں ملتا ہے جہاں تمام دیوتاؤں کی ماں گرہیا دیوی کے اعزاز میں یہ دن منایا جاتا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں