اشتہار

پاکستان میں بین الاقوامی معیار کے شہد کی تیاری کا بڑا منصوبہ

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور : کرک میں معیاری شہد کی پیداوار کیلئے پاک فوج کے تعاون سے پروسیسنگ پلانٹ کی تنصیب کا کام تیزی سے جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق ضلع کرک صوبہ خیبرپختونخوا کے وسط میں واقع ایک چھوٹا سا ضلع ہے، کرک بیر کے شہد کیلئے مشہور ہے، جس کی سالانہ پیداوار1500ٹن سے زائد ہے، ضلع کرک کے لوگ بیری کا نہایت عمدہ شہد پیدا کررہے ہیں۔

سہولیات کی عدم دستیابی پرعلاقہ مکین قیمتی شہد سستے داموں فروخت کرنے پر مجبور ہیں، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے کرک کی انتظامیہ کے ساتھ مل کر شہد پروسیسنگ پلانٹ لگانے کا عزم کیا۔

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق شہد پروسیسنگ پلانٹ سے علاقہ مکینوں کیلئے سیر حاصل فوائد کے اسباب مہیا کئے جاسکیںاس اقدام کو عملی شکل دینے کیلئے باقاعدہ ایک مفاہمتی یاد داشت پر دستخط کئے گئے۔

اس بڑے منصوبے کو9ماہ کے قلیل عرصہ میں مکمل کیا جائے گا، شہد کی پروسیسنگ پلانٹ سے پیدا ہونے والا شہد بین الاقوامی معیارپر پورا اترے گا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ مقامی فروخت کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ شہد برآمد بھی کیا جاسکے گا، شہد کی پروسیسنگ سے روزگار میں بہتری آئے گی اور علاقہ خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں