جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

’انٹرنیٹ بینکنگ کے صارفین کی تعداد 71 فیصد بڑھ گئی‘

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: اسٹیٹ بینک کی تازہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2016 سے 2020 میں اے ٹی ایم ٹرانزیکشنز میں 101فیصد اضافہ ہوا جبکہ اسی دوران انٹرنیٹ بینکنگ کے صارفین کی تعداد بھی 71 فیصد بڑھ گئی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق 2016 سے 2020تک کریڈٹ کارڈ ٹرانزیکشنز میں118فیصد اضافہ ہوا اور ان ہی چار سالوں کے دوران ای بینکنگ ٹرانزیکشنز میں بھی 112فیصد اضافہ ریکارڈ کی کیا گیا ہے۔

مرکزی بینک کی رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ بینکس، ڈی ایف آئیز اور ایم ایف بیز کے خلاف صارفین کی شکایات کاجائزہ لیا گیا، 4سال میں بینکوں کے خلاف صارفین کی شکایات میں 100فیصد اضافہ ہوا ہے۔

’2016 سے 2019صارفین کی بینکوں کے خلاف 15لاکھ 49ہزار شکایات موصول ہوئیں‘۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں