اتوار, مئی 26, 2024
اشتہار

ملک میں سوشل میڈیا سروسز ایک بار پھر متاثر

اشتہار

حیرت انگیز

ملک کے مختلف شہروں میں انٹرنیٹ کی سروس ایک بار پھر متاثر ہوگئیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں انٹرنیٹ سروس میں تعطل کی شکایات سامنے آرہی ہیں، اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، کراچی میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہوئی ہیں۔

صارفین کی جانب سے سوشل میڈیا سروسز سست روی کی شکایات کی جارہی ہیں۔

- Advertisement -

سوشل میڈیا صارفین کو فیس بک، واٹس ایپ، انسٹاگرام، یوٹیوب اور ایکس سائٹس تک رسائی میں مشکلات کا سامنا ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی جانب سے کوئی بیان یا وجہ سامنے نہیں آئی ہے۔

واضح رہے کہ 7 جنوری کی شام کو بھی فیس بک، یوٹیوب اور ایکس (ٹوئٹر کا نیا نام) سمیت دیگر سوشل میڈیا سائٹس تک رسائی رک گئی تھی جبکہ ویب براؤزنگ کا عمل بھی سست روی کا شکار ہوگیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں