جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

جن کے کام کو پہچان نہیں ملتی وہ ایڈیٹڈ تصاویر لگاتے ہیں، آغا علی

اشتہار

حیرت انگیز

آج کل انڈسٹری کے نوبیاہتا جوڑوں کا سوشل میڈیا پر تصاویر پوسٹ کرنے کا ٹرینڈ بن چکا ہے اور اکثر کوئی نہ کوئی شوبز جوڑا ویڈیو بنا کر ایک دوسرے سے محبت کا اظہار کرتا نظر آتا ہے لیکن آغا علی اور حنا الطاف اس ٹرینڈ میں شامل نہ ہوئے اور اس کی وجہ بھی بیان کردی۔

غیر ملکی میڈیا کو دیے گئے اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے سوشل میڈیا پر فنکار جوڑیوں کی تصاویر پر کھل کر تبصرہ کیا اور کہا کہ جن کے کام کو پہچان نہیں ملتی وہ لوگ پی ڈی اے سے بھرپور تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہیں۔

اداکار آغا علی کا کہنا تھا کہ نجی زندگی کو نجی اور پیشہ ورانہ زندگی کو پیشہ ورانہ کسی وجہ سے ہی کہا جاتا ہے۔

- Advertisement -

آغا علی نے کہا کہ میں اپنی بیوی کے ساتھ گھر کے کسی بھی کونے میں کوئی تصویر لے کر سوشل میڈیا پر شیئر کرنا پسند نہیں کرتا کیونکہ میں سمجھتا ہوں کہ گھر کے اندر کی زندگی میری اپنی ہے اور یہ میری حد تک ہی رہنی چاہیے۔

ساتھ میں انہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی اپنی تصاویر کا دفاع بھی کیا اور کہا کہ اب ایسا بھی نہیں ہے کہ ہم کوئی تصویر سوشل میڈیا پر لگاتے ہی نہیں، ہم عید پر ایک ساتھ تصویر بنا کر لگاتے ہیں، اور یہ اس لیے ہے کہ ہم عوامی شخصیات ہیں۔

دیگر سیلیبریٹیز کی تصاویر شیئرنگ پر بات کرتے ہوئے آغا علی کا کہنا تھا کہ دیگر شوبز شخصیات اپنی تصاویر لے کر ہر وقت سوشل میڈیا پر جاری کرتی رہتی ہیں، شاید ان کو خوشی ملتی ہو گی، اصل میں جب ان کو اپنے کام سے لوگوں کی توجہ نہیں ملتی تو وہ توجہ حاصل کرنے کے لیے کچھ نہ کچھ کرتے رہتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں