تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

سانحہ لاہورپرعالمی رہنماوٗں کی مذمت

امریکہ ،کینیڈا اوربرطانیہ سمیت اقوامِ عالم نے لاہوردھماکے کی بھرپورمذمت کردی، امریکی حکومت کا کہنا ہےکہ معصوم لوگوں پرحملہ بزدلانہ کاروائی ہے۔


گلشن اقبال پارک، لاہور میں خود کش دھماکہ


 امریکا کا کہناہے کہ وہ مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، دھماکے کی مذمت اورلواحقین سے اظہارتعزیت کرتے ہیں، اتحادیوں کے ساتھ مل کرخطے میں دہشت گردی کا خاتمہ کریں گے۔

کینیڈین وزیراعظم نے بھی گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف کو بھارتی ہم منصب نریندر مودی نے ٹیلی فون پر افسوس کا اظہارکیا۔ نریندر مودی نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بزدل دہشت گردوں نے خواتین اور بچوں کو نشانہ بنایا جوقابل مذمت اور افسوسناک ہے۔ب

رطانیہ کے وزیراعظم نے لاہور سانحے کی مذمت کرتے ہوئے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پاکستان کا بھرپور ساتھ دینے کا اعادہ کیا۔

فرانسیسی صدرنے اپنے پیغام میں کہا کہ مصیبت اورغم کی اس گھڑی میں ہم پاکستان کے ساتھ ہیں اورلاہورسانحے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -