اتوار, ستمبر 8, 2024
اشتہار

واٹس ایپ نے ڈیسک ٹاپ صارفین کے لیے نئی سہولت متعارف کرادی

اشتہار

حیرت انگیز

سان فرانسسکو: پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی موبائل ایپلیکیشن واٹس ایپ نے ڈیسک ٹاپ صارفین کے لیے نئی سہولت متعارف کرادی۔

واٹس ایپ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ’ہم  یہ اعلان کرتے ہیں کہ اب ڈیسک ٹاپ پر اپیلیکیشن استعمال کرنے والے صارفین محفوظ اور آسان طریقے سے ایک دوسرے کے ساتھ وائس اور ویڈیو کالنگ کرسکتے ہیں‘۔

واٹس ایپ کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا کہ ہے کہ واٹس ایپ پر گزشتہ سال کے دوران آڈیو اور ویڈیو کالنگ میں اضافہ ہوا، سال نو کی آمد پر بھی 1 کھرب چار ارب صارفین نے کالز کر کے ایک دوسرے کو مبارک باد دی تھی۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: صارفین کو جلد بڑی مشکل سے چھٹکارا ملنے کا امکان، واٹس ایپ فیچر پر کام شروع

کمپنی کا کہنا ہے کہ صارفین کی دلچسپی کو بڑھانے کے لیے ہم مختلف اقدامات کررہے ہیں تاکہ اُن کی چیٹ کو محفوظ بنایا جائے اور دنیا بھر میں رابطوں کے لیے آسانی پیدا کی جاسکے۔

واٹس ایپ کے مطابق اب صارفین بڑی اسکرین پر بھی دوستوں اور اپنے دفتری ساتھیوں کے ساتھ گفتگو کرسکتے ہیں۔

کمپیوٹر کے ذریعے واٹس ایپ آڈیو کالنگ کرنے والے صارفین کو ہیڈ فون استعمال کرنا ہوگا جبکہ جن صارفین کے پاس بلٹن کیمرے والا لیپ ٹاپ ہے وہ ویڈیو کال بھی کرسکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ صارفین روزانہ کتنے پیغامات بھیجتے ہیں؟‌ حیران کن اعداد و شمار

اسے بھی پڑھیں: واٹس ایپ پیش کرے گا صارفین کے لیے منفرد سہولت، کام شروع

یاد رہے کہ چند روز قبل واٹس ایپ نے ڈیسک ٹاپ صارفین کے لیے کالنگ فیچر کی آزمائش کا آغاز کیا تھا جس کے تحت بیٹا ورژن استعمال کرنے والوں کو یہ سہولت دی گئی تھی۔ فیچر کی کامیاب آزمائش کے بعد اب اس سہولت سے تمام صارفین استفادہ کرسکتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں

مزید خبریں