تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

پسینے سے ذہنی تناؤ کا اندازہ لگانے والا آلہ ایجاد

سوئٹزرلینڈ: یورپی ماہرین نے پسینے سے ذہنی تناؤ کا انداز لگانے والا آلہ ایجاد تیار کرلیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سوئٹزرلینڈ میں ایکولے پولی ٹیکنیک فیڈرل ڈی لیورزین کے ماہرین نے ایک ایسا برقی آلہ تیار کیا ہے جسے ہاتھ پر پہن کر ذہنی تناؤ کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے، یہ آلہ پسینے میں کارٹیسول کی مقدار کو نوٹ کرتا ہے جو ڈپریشن اور ذہنی تناؤ کی وجہ سے خارج ہوتا ہے۔

اس برقی پٹے میں ایک ٹرانسسٹر نصب ہے جو پسینے میں کارٹیسول کا پتا لگاتا ہے، اس کی مدد سے کسی بھی وقت ڈپریشن اور تناؤ کی کیفیت کو معلوم کیا جاسکتا ہے۔

اس آلے کی مدد سے پائلٹ، طبی عملے اور دیگر حساس کام کرنے والے افراد میں ذہنی تناؤ معلوم کر کے اس پورے نظام کو بہتر بنایا جاسکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق تیار کیا جانے والا آلہ گھڑی کے سائز کا ہے جو جلد کے ساتھ چپک جاتا ہے اور کارٹیسول کی مقدار کو ناپتا رہتا ہے جبکہ کارٹیسول جسم میں گلوکوز سمیت بلڈ پریشر کو بھی نارمل رکھتا ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ذہنی تناؤ کا شکار مریضوں میں کارٹیسول کی پیمائش لینا ضروری ہوتا ہے کیونکہ ذہنی تناؤ بعض اوقات جان لیوا بھی ثابت ہوسکتا ہے، یہ ہاتھ میں پہننے والا پٹہ ایسے مریضوں کے لیے انتہائی کارآمد ثابت ہوگا۔

Comments

- Advertisement -