چیف سلیکٹر انضمام الحق نے ورلڈ کپ کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا اس دوران انہوں نے فاسٹ بولر شاہین شاہ کو شادی کی مبارک باد بھی دی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے آئندہ ماہ ہونے بھارت میں ہونے والے آئی سی سی ورلڈ کپ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا اس موقع پر انہوں نے شاہین شاہ آفریدی کو مبارک باد بھی پیش کی۔
انضمام الحق قومی اسکواڈ کے ناموں کا اعلان کرتے ہوئے جیسے ہی شاہین شاہ کے نام پر پہنچے اور اعلان کیا تو انہوں نے ساتھ ہی فاسٹ بولر کو شادی کی مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔
واضح رہے کہ شاہین شاہ رواں ہفتے ہی سابق کپتان شاہد آفریدی کی بیٹی انشا سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔ تین روز قبل کراچی میں شادی کی تقریب ہوئی تھی جب کہ گزشتہ شب اسلام آباد میں ولیمہ منعقد کیا گیا۔
ان تقریبات میں قومی کپتان بابر اعظم، ٹیم کے کھلاڑیوں، سابق کرکٹرز سمیت معززین اور اہم شخصیات نے شرکت کرکے تقریبات کو چار چاند لگا دیے۔