اشتہار

انضمام الحق کا وسیم اکرم کے بارے میں دلچسپ انکشاف! ساتھی کھلاڑی بھی ہنس پڑے

اشتہار

حیرت انگیز

ایک جانب پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کے سنسنی خیز میچز جاری ہیں دوسری جانب سابق کپتان انضمام الحق نے وسیم اکرم سے متعلق دلچسپ انکشاف کیا ہے۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں سیزن میں سنسنی خیز میچز جاری ہیں، ایسے میں سابق کپتان انضمام الحق نے سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کے حوالے سے دلچسپ تبصرہ کیا ہے۔

ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں سابق کپتان شاہد آفریدی نے انضمام الحق سے سوال کیا کہ پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے درمیان میچ کے آخری لمحات میں وسیم اکرم کافی تناؤ میں نظر آرہے تھے جس پر انضمام نے مزاحیہ انداز میں جواب دیا کہ وہ بہت جلدی غصے میں آ جاتے ہیں اور وہ جس طرح کے الفاظ استعمال کرتے ہیں وہ شاہد آفریدی اور مصباح جانتے ہیں۔

- Advertisement -

انضمام الحق کے اس مزاحیہ انداز میں دیے گئے جواب پر شاہد آفریدی، مصباح الحق سمیت پینل میں شامل تمام لوگ ہنس پڑے۔

انضمام الحق نے مزید کہا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی خوبصورتی ہے کہ سنسنی خیز میچز ہو رہے ہیں۔ ایسی کرکٹ سے دباؤ کے حالات کا سامنا کرنے کا طریقہ معلوم ہوتا ہے۔ سلیکٹرز پی ایس ایل پر گہری نظر رکھتے ہیں کیونکہ پریشر میں پرفارم کرنا آسان نہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں