جمعرات, نومبر 7, 2024
اشتہار

مقبوضہ کشمیر کی اسمبلی میں آرٹیکل 370 کی منسوخی کیخلاف قرارداد منظور

اشتہار

حیرت انگیز

سرینگر: بھارت کے زیرِ قبضہ وادی جموں و کشمیر کی نومنتخب قانون ساز اسمبلی نے آرٹیکل 307 کی بحالی کیلیے قرارداد منظور کر لی۔

مقبوضہ کشمیر کے نائب وزیر اعلیٰ سریندر سنگھ چودھری نے ریاست کی خصوصی حیثیت کی بحالی سے متعلق قرارداد پیش کی جس میں مطالبہ کیا گیا کہ بھارتی حکومت مقبوضہ علاقے کی خصوصی حیثیت کی بحالی کیلیے منتخب نمائندوں سے بات کرے۔

قرارداد پر ایوان میں گرما گرم بحث ہوئی جبکہ اس دوران بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ارکان نے مخالفت کی لیکن اکثریتی حمایت سے قرارداد منظور کر لی گئی۔

- Advertisement -

5 اگست 2019 کو مودی حکومت نے مقبوضہ جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370 کو منسوخ کر دیا تھا۔ بی جے پی حکومت نے نہ صرف اسے ہٹا کر جموں و کشمیر کا خصوصی ریاست کا درجہ ختم کر دیا تھا بلکہ اسی دن جموں و کشمیر سے ریاستی درجہ بھی چھین لیا تھا۔

کشمیریوں کے استحصال کے خلاف دنیا بھر میں پاکستان سمیت مقیم کشمیریوں نے بھی یوم سیاہ منایا جبکہ پاکستان میں سرکاری سطح پر بھارتی ہٹ دھرمی کی مذمت کرتے ہوئے صدر، وزیر اعظم اور دیگر حکومتی عہدیداروں کی جانب سے بیانات جاری کیے گئے جس میں کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی تائید کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کے حل تک ان کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی مدد جاری رکھنے کا اعادہ کیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں