23.5 C
Dublin
ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

آئی فون 13 توہم پرستی کی زد میں آ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

آخر تیرہ نمبر میں ایسا کیا رکھا ہے؟ 13 عدد کا خوف کیوں ہے لوگوں میں؟ آپ جانتے ہوں گے کہ مغرب میں بھی توہم پرستی بہت زیادہ ہے، اس لیے ہم دیکھتے ہیں کہ تیرہ نمبر سے وہ بہت خوف کھاتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ محض نمبر کی وجہ سے فون کی خرید و فروخت پر بھی اثر پڑا، یعنی جب آئی فون 13 آیا تو یہ بھی توہم پرستی کی زد پر آ گیا۔

اگر کوئی ایسی تاریخ آ جائے جس میں جمعہ ہو اور 13 تاریخ بھی ہو، تو لوگ کوشش کرتے ہیں کہ اپنا کوئی بڑا کام اس دن ہرگز نہ کریں، جیسا کہ شادیاں نہیں کرتے لوگ، وہ سمجھتے ہیں کہ کوئی مسئلہ ہو جائے گا۔

جب آئی فون 12 کے بعد 13 کی باری آئی تو کمپنی الجھن میں پڑ گئی، انھوں نے سوچا کہ کیا بارہ کے بعد سیدھا 14 پر جایا جائے، یا 13 ہی لانچ کیا جائے، اگر 13 لانچ کرتے ہیں تو کیا صارفین اسے خریدنے سے ہچکچائیں گے تو نہیں، آخرکار انھوں نے فیصلہ کیا کہ جو بھی ہو دیکھا جائے گا، آئی فون 13 ہی لانچ کرتے ہیں، اور پھر رواں سال اسے لانچ کر دیا گیا۔

- Advertisement -

اس سلسلے میں اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں ماہر علم نجوم اور علم الاعداد ہمایوں محبوب نے خصوصی گفتگو کی، انھوں نے کہا کہ مغربی دنیا اور امریکا میں 13 نمبر کے حوالے سے یہ بات بہت پھیلی ہوئی ہے کہ یہ منحوس ہے، لیکن ایسا کچھ نہیں ہے، ہم مسلمانوں کے نزدیک کوئی بھی نمبر خراب یا برا نہیں ہے، اور گہری بات یہ ہے کہ یہ بہ ذات خود تیرہ نمبر ہے بھی نہیں، حقیقت میں یہ 1 جمع 3 یعنی 4 ہے، کیوں کہ اللہ تعالیٰ نے اس کائنات کو ایک سے لے کر 9 تک کے نمبروں میں قید کر رکھا ہے۔

انھوں نے بتایا کہ سب سے بڑا نمبر 9، اور سب سے پہلا نمبر الف، ایک سے پیچھے کچھ نہیں، تو لکھنے میں تو یہ تیرہ ہے لیکن علم الاعداد کے حساب سے یہ نمبر 4 ہے، اور یہ سورج کا منفی نمبر ہے، یاد رکھیں کہ علم النجوم کے ساتھ علم الاعداد بھی منسلک ہوتی ہے، اس لیے تیرہ نمبر سے کچھ نہیں ہوتا، اصل بات یہ ہے کہ ایک شخص کے لیے وہ دن کیسا ہے، وہ وقت کیسا ہے، اس بات کی اہمیت ہے۔

انھوں نے 8 نمبر کے حوالے سے بتایا کہ علم النجوم میں یہ زحل (Saturn) کا نمبر ہے، تو یہ عدد انسان کو زندگی میں جدوجہد بہت کراتا ہے، آپ دیکھیں گے کہ آٹھ نمبر جن کا ہوگا، ان کو 40 سال کے بعد عموماً ایک دم اٹھان ملنا شروع ہو جاتی ہے، اور پاکستان میں 8 نمبر کی مشہور شخصیت گزری ہے، جنرل ضیاءالحق کا عدد آٹھ تھا، ان کا طیارہ 8 تاریخ کو تباہ ہوا تھا۔

ہمایوں محبوب نے ناموں کے اعداد نکالنے کے حوالے سے کہا کہ یوں تو پورے ناموں سے نمبر نکالا جاتا ہے لیکن ننھیال کی طرف لوگ یعنی ماں، نانی، خالہ، بڑی بہن جو نام پکارا کرتی ہیں، وہ نام میرے لیے زیادہ اہم ہوتا ہے، یہ دیکھنا اہم ہے کہ کوئی شخص کس تاریخ کو پیدا ہوا، کون سا سال تھا کون سا مہینا تھا، یہ اللہ کی طرف سے اس کو تحفے کا نمبر ملتا ہے، یعنی ہر شخص ایک نمبر لے کر دنیا میں آتا ہے، اور وہی نمبر اہمیت رکھتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ 9 نمبر سب سے بڑا ہے، یہ مریخ کا نمبر ہے، جتنے مارشل پیدا ہوئے دنیا میں یہ ان کا نمبر ہے، جنگجو قوموں پر یہ نمبر حاوی رہتا ہے، لیکن یہ یاد رکھنا چاہیے کہ علم الاعداد ایک خاص حد تک بتاتا ہے، علم النجوم پھر تفصیل بتاتا ہے، جیسا کہ اشفاق بہت سارے لوگوں کا نام ہے لیکن سب کی قسمت ایک جیسی تو نہیں ہے، تو انسان کی تاریخ اور وقت پیدائش سے اس کا زائچہ بنتا ہے۔

ہمایوں محبوب کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہر شخص کی قسمت اس کے ماحول، اور ارد گرد سے بنتی ہے، اگر کوئی بہت خوش قسمت لوئر مڈل کلاس میں پیدا ہو رہا ہے تو ہو سکتا ہے وہ کسی بڑے عہدے پر پہنچے، اسی طرح کسی ارب پتی کے گھر پیدا ہونے والے بچے کا گراف اسی کے حساب سے ہوگا۔

2021 کا آدھا سال رہ گیا ہے، انھوں نے کہا میں نے کہا تھا کہ پاکستان کی معیشت بھی بہتر ہوگی، بجٹ بھی منظور ہو جائے گا، خان صاحب بھی اپنے منصب پر برقرار رہیں گے، اور اس خطے کے اندر جنگ کا ماحول پیدا ہوگا لیکن جنگ نہیں ہوگی، انھوں نے پیش گوئی کی کہ اگست، ستمبر، اکتوبر کے مہینے کچھ حساس ہیں اس لیے ہمیں کچھ مشکلات ہوں گی، اور نومبر کے بعد پاکستان کے ستاروں کے حوالے سے پوزیشن میں مثبت تبدیلی آئے گی۔

کرونا وبا کے بارے میں انھوں نے کہا یہ تو ایک وائرس ہے، اگر آپ ویکسینیشن کروائیں گے تو ہر چیز صحیح ہو جائے گی، اس کا ایک علاج آ گیا ہے، وائرس مرتا تو نہیں ہے، چیچک، خسرہ آج بھی ہیں، لیکن کنٹرول ہو چکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں