اشتہار

آئی پی ایل میں چوروں کی انٹری، دہلی کی ٹیم لُٹ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں دہلی کیپٹلز کی ٹیم دہلی ایئرپورٹ پر لُٹ گئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی پی ایل کی ٹیم دہلی کیپٹلز کے کھلاڑیوں کے کٹ بیگز پر چور لے کر فرار ہوگئے، واقعہ دہلی ایئرپورٹ پر پیش آیا۔

لوکل پلیئرز کے ساتھ انٹرنیشنل اسٹارز بھی سامان سے محروم ہوگئے۔

- Advertisement -

آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر کے تین، مچل مارش کے دو بیٹ چوری کیے گئے جبکہ انگلینڈ کے فل سالٹ بھی تین بیٹ سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بلوں کی قیمت لاکھوں روپے میں تھی۔

ایئرپورٹ کے ڈی سی پی دیویش کمار مہتا کا کہنا ہے کہ ہمارے ڈیوٹی افسر نے ان سے تمام تفصیلات کے ساتھ شکایت درج کروانے کو کہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کے بیٹ چوری کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں