پیر, مئی 20, 2024
اشتہار

’شاہد آفریدی کو ٹیم سے میں نے ہی ڈراپ کیا تھا‘

اشتہار

حیرت انگیز

سابق چیف سلیکٹر اقبال قاسم کا کہنا ہے کہ شاہد آفریدی کو ٹیم سے میں نے ہی ڈراپ کیا تھا۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’باؤنسر‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق چیف سلیکٹر اقبال قاسم نے کہا کہ بطور چیف سلیکٹر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا ہمیشہ کنڈیشن کو دیکھتے ہوئے ٹیمیں منتخب کیں۔

اقبال قاسم نے کہا کہ شاہد آفریدی کی فارم نہیں تھی اور ان کی ٹیم کو ضرورت نہیں تھی تو میں نے ڈراپ کیا جب ان کی ضرورت تھی تو وسیم باری اس وقت چیئرمین تھے میں ممبر تھا ہم نے آفریدی ٹیم میں شامل بھی کیا۔

- Advertisement -

انہوں نے بتایا کہ ’قومی ٹیم ہالینڈ جارہی تھی ہم ٹیم فائنل کرچکے تھے اچانک مجھے خیال آیا کہ ہالینڈ میں وکٹ کا کچھ پتا نہیں ہوگا کیونکہ وہاں ریگولر کرکٹ نہیں ہوتی، ہمیں سینئر کھلاڑی کی ضرورت تھی پھر میں نے وسیم باری سے کہا کہ شاہد آفریدی کو ٹیم میں شامل کریں۔

اقبال قاسم کا کہنا تھا کہ وسیم باری نے کپتان انضمام الحق کو بتایا کہ شاہد آفریدی کو ٹیم میں شامل کیا ہے تو وہ کہنے لگے کہ میری ٹیم میں ان کی جگہ نہیں بنتی پھر وسیم باری نے کہا کہ سلیکشن کمیٹی نے فیصلہ کرلیا ہے تو شاہد آفریدی ٹیم کے ساتھ جائیں گے۔

سابق چیف سلیکٹر نے دورہ جنوبی افریقہ میں شاہد آفریدی سے متعلق بتایا کہ ’کپتان مصباح الحق کا کہنا تھا کہ شاہد آفریدی کو ابھی ایک سیریز پہلے ہی نکالا ہے پھر انہیں بغیر فارم بحال کیے کیسے ٹیم میں شامل کرسکتے ہیں۔‘

اقبال قاسم کا کہنا تھا کہ میں نے مصباح الحق سے کہا کہ آپ کی بات سے متفق ہوں لیکن میری رائے یہ ہے کہ یہ پاکستان کے حق میں بہتر ہوگا، ہمارے تجربے کے مطابق شاہد آفریدی جنوبی افریقہ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ مصباح الحق کہنے لگے کہ ہوسکتا ہے میں شاہد آفریدی کو نہ کھلاؤں، میں نے کہا کہ آپ کے پاس اختیارات ہیں پلیئنگ الیون میں، میں مداخلت نہیں کرسکتا، 16 رکنی ٹیم میں آفریدی کو شامل کرلیا ہے۔

اقبال قاسم کا کہنا تھا کہ لیکن مصباح الحق نے شاہد آفریدی کو میچ کھلایا اور انہوں نے 84 رنز بنائے، 7 وکٹیں بھی حاصل کیں۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں