تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

اقرا عزیز اور یاسر حسین نے بیٹے کا چہرہ دکھا دیا

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف جوڑی اقرا عزیز اور یاسر حسین نے پانچ ماہ بعد اپنے ننھے بیٹے کبیر حسین کا چہرہ مداحوں کو دکھا دیا۔

معروف پاکستانی اداکارہ اقرا عزیز نے انسٹاگرام پر بیٹے کے فوٹو شوٹ کی ایک تصویر شیئر کی اور بتایا کہ آج کبیر کو اس دنیا میں آئے پانچ ماہ مکمل ہوچکے ہیں اور یہ اس وقت کی تصویر ہے جب کبیر تین ماہ تھا۔

اقرا نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’آج ہمارے دل خوشی سے لبریز ہیں، اب وقت آگیا ہے کہ کبیر حسین کی تصویر آپ سب سے شیئر کی جائے۔

اقرا عزیز کی جانب سے شیئر کی جانے والے بیٹے کی تصویر یاسر حسین نے بھی اپنی انسٹا اسٹوری پر شیئر کی اور ساتھ ہی بتایا کہ کبیر نے انسٹاگرام کی دنیا میں قدم رکھ دیا ہے۔

اداکارہ کے بیٹے کی تصویر کو ساتھی فنکاروں اور مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے اور ننھے کبیر حسین کو دعائیں بھی دی جارہی ہیں۔

واضح رہے کہ یاسر حسین اور اقرا عزیز کے ہاں رواں سال 23 جولائی کو بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی تاہم دونوں نے بیٹے کا چہرہ اب تک مداحوں سے شیئر نہیں کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -