تازہ ترین

ایران نے شہر قم میں فردو ایٹمی پلانٹ پر میزائل نصب کردیے

تہران : ایران نے شہر قم میں فردو ایٹمی پلانٹ پر میزائل نصب کردیے، میزائل نصب کرنے کا مقصد ایٹمی پلانٹ کو ممکنہ حملے سے بچانا ہے۔

ایران کے سپریم لیڈرآیت اللہ خامنہ ای کا میزائل تنصیب سے متعلق کہنا ہے کہ میزائل حملے کے لیے نہیں دفاع کے مقصد کیلئےنصب کیے گئے ہیں، روسی میزائل ایٹمی پلانٹ پر ممکنہ حملے سے بچانے کے لیے نصب کیے گئے ہیں۔

iran-post

ایرانی جنرل فرزاد اسماعیلی کا کہنا ہے کہ ایٹمی تنصیبات کی حفاظت نہایت اہم ہے۔

ایس 300 زمین سے فضا میں مار کرنے والا دنیا کا جدید ترین نظام ہے۔ اس کی مدد سے ایک ہی وقت کئی میزائل داغے جا سکتے ہیں، روسی ساختہ ایس تھری ہینڈرڈمیزائل ڈھائی سو کلومیٹر تک نشانہ بناسکتا ہے۔


 مزید پڑھیں : ایرانی جوہری پروگرام کی جاسوسی،1شخص گرفتار


یاد رہے کہ ایک ایرانی شخص کو جوہری پروگرام کی جاسوسی کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا، یہ جاسوس جوہری ٹیم میں گھسنے میں کامیاب ہو گیا تھا، گرفتار شخص سے تفتیش جاری ہے۔


 مزید پڑھیں : امریکہ کیلئے جاسوسی، ایران نے جوہری سائنسدان کو پھانسی دیدی


واضح رہے کہ ایران نے اپنے ہی جوہری سائنسدان کو امریکا کے لیے جاسوسی کرنے پر پھانسی دی تھی، ایرانی جوہری سائنسدان شہرام امیری کو 2010 میں اس وقت گرفتار کیا گیا تھا،جب وہ امریکا سے ایران واپس آیا تو عدالت نے شہرام کو امریکا کے لیے جاسوسی کرنے پر سزائے موت سنائی تھی۔

خیال رہے کہ 26 جولائی 2015 کو ایرانی سفارتی حکام نے دعویٰ کیا تھا کہ ویانا میں ایرانی جوہری پروگرام پر ہونے والے مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد ایران کے ساتھ عالمی طاقتوں کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -