جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

ایران نے عالمی توانائی ایجنسی کے کیمرے بند کر دیے

اشتہار

حیرت انگیز

ایران نے جوہری پلانٹ سے عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے کیمرے ہٹا دیے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق مغربی طاقتوں کی جانب سے مذمتی قرارداد پیش کیے جانے کے بعد ایران نے عالمی جوہری نگراں ادارے کے نصب شدہ متعدد کیمرے بند کر دیے ہیں۔

ایران کی اٹامک انرجی آرگنائزیشن (AEOI) نے بدھ کے روز اعلان کیا کہ نامعلوم جوہری مقام پر آن لائن افزودگی مانیٹر (OLEM) اور بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) کے فلو میٹر سسٹم کو بند کر دیا ہے گیا۔

- Advertisement -

ایرانی آرگنائزیشن کا کہنا ہے کہ بند کیے گئے کیمرے رضاکارانہ نگرانی کے نظام اور عالمی جوہری توانائی کے ساتھ حفاظتی معاہدے کے فریم ورک سے باہر نصب کیے گئے تھے۔

A satellite images shows an overview of Iran's Fordow Fuel Enrichment Plant, northeast of city of Qom

ادارے نے واضح کیا کہ موجودہ IAEA کے 80 فیصد سے زیادہ کیمرے حفاظتی معاہدے کے تحت آتے ہیں اور اسی وجہ سے وہ آپریشنل رہتے ہیں۔

بیان کے مطابق آئی اے ای اے کو اس اقدام کے بارے میں مطلع کر دیا گیا تھا جس پر بدھ کو عمل درآمد کیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں