تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

‘جیل ریسٹورنٹ’ کی عوام میں مقبولیت

تہران : جیل میں قید کاٹنے والے شہری نے ایران میں ‘سیل 16’ کے نام سے جیل ریسٹورنٹ کھول لیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران کے جیل ریسٹورنٹ کے مالک ارمان علی زادہ اور 31 سالہ بنیامن نکہت ہیں جو دو سال سزا کاٹ چکے ہیں۔

بنیامن نکہت کاروبار میں نقصان کے بعد قرض داروں کو رقم کی ادائیگی نہ کرسکے، جس کے باعث انہیں ایرانی قانون کے تحت دو سال تک جیل کی ہوا کھانی پڑی۔

اسی لیے ان کا کہنا ہے کہ ہر کوئی عادی مجرم نہیں ہوتا بلکہ کچھ لوگ جرمانے کی رقم ادا نہ کرنے کے باعث جیل میں قید ہوتے ہیں۔

قید کے دوران بنیامن نکہت کی ملاقات ایسے کئی افراد سے ہوئی جو جرمانے کی رقم نہ کرنے پر قید تھے انہیں میں سے ایک ارمان علی زادہ بھی تھے۔

دونوں نے جیل میں ہی فیصلہ کیا کہ جیل سے رہائی کے بعد کچھ منفرد کرنا ہے اور دونوں نے 2016 میں مشرقی تہران میں ‘سیل 16’ کے نام سے جیل نما ریسٹورنٹ کا آغاز کیا۔

کچھ ہی دنوں میں انٹرنیٹ پر ریسٹورنٹ کی دھوم ہوگئی اور لوگ جوگ در جوگ ’سیل 16‘ آنے لگی جب کہ سوشل میڈیا پر یہ ’جیل ریسٹورنٹ‘ کے نام سے مشہور ہوگیا۔

گزشتہ 5 برسوں کے دوران دونوں افراد درجنوں قیدیوں کی مالی امداد کا سبب بنے ہیں جب کہ 2021 میں انہوں نے شہر اصفہان میں بھی اپنے ریسٹورنٹ ‘سیل 16’ کا افتتاح کیا۔

ایران کے محکمہ جیل خانہ جات کے مطابق، اس وقت ایرانی جیلوں میں 11 ہزار سے زیادہ ایسے لوگ قید ہیں جن کے چیک باؤنس ہوئے تھے یا پھر وہ قرضہ واپس نہیں کر پائے تھے۔

جیل کی طرز پر بنا دنیا کا واحد ریسٹورنٹ

اس سے قبل سعودی نوجوانوں نے جدہ میں جیل کی طرز پر انوکھے ریسٹورنٹ کا آغاز کیا تھا، جس میں ویٹرز جیل کے قیدیوں کا لباس بطور یونیفارم زیب تن کرتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -