جمعرات, فروری 20, 2025
اشتہار

ایٹمی پروگرام، ایران نے امریکا اور اسرائیل کو خبردار کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

تہران: ایران نے امریکا اور اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ اپنے ایٹمی پروگرام کا دفاع ہر صورت میں کیا جائے گا۔

ایرانی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران نے اپنے ایٹمی پروگرام کا دفاع کیا ہے اور وہ اس دفاع کو جاری رکھنے میں کسی قسم کی ہچکچاہٹ کا شکار نہیں ہوگا۔

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بغائی نے کہا کہ ’’ایران کا پرامن ایٹمی پروگرام جاری ہے، اور گزشتہ 3 دہائیوں سے یہ جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے معاہدے میں ایک رکن کے طور پر ایران کے حقوق کی بنیاد پر قائم ہے، یقینی طور پر ہم اس سلسلے میں کوئی کمزوری نہیں دکھائیں گے۔‘‘

واضح رہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے اتوار کو یروشلم میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ملاقات کے بعد کہا تھا کہ اسرائیل اور امریکا ایران کے جوہری عزائم اور مشرق وسطیٰ میں اس کے اثر و رسوخ کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

دنیا کا اسٹیج چین کے حوالے کرنے پر امریکا زندگی بھر افسوس کرتا رہے گا، سابق برطانوی وزیر اعظم کا انٹرویو

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا تھا کہ ’’ہر دہشت گرد گروہ کے پیچھے، تشدد کے ہر عمل کے پیچھے، ہر غیر مستحکم کرنے والی سرگرمی کے پیچھے، ہر اس چیز کے پیچھے جو اس خطے کو گھر کہنے والے لاکھوں لوگوں کے لیے امن اور استحکام کو خطرہ بناتی ہے، ایران ہے۔‘‘

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں