تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ایران جلد نیا لڑاکا طیارہ متعارف کرائے گا: ایرانی وزیر دفاع

تہران: ایرانی وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل عامر حتامی نے کہا ہے کہ ایران جلد نیا لڑاکا طیارہ متعارف کرائے گا جو قومی دن کے موقع پر پرواز کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق ایک جانب امریکا ایران کو مشرقی وسطیٰ کے لیے خطرناک قرار دیتے ہوئے اسے اپنے جارحانہ اقدامات بند کرنے کا کہہ رہا ہے تو دوسری طرف ایران نے ایک نیا لڑاکا طیارہ متعارف کرانے کا اعلان کردیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی وزیر دفاع نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ایران اگلے ہفتے ایک نیا لڑاکا طیارہ متعارف کروانے والا ہے، جو ملکی یوم دفاع کے موقع پر پرواز کرے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ تہران حکومت اپنے میزائل پروگرام کو بھی ترجیحی بنیادوں پر جاری رکھے گی، جبکہ ایران میں اگلے ہفتے یوم دفاع منایا جائے گا اسی موقع پر نیا لڑاکا طیارہ ’ایف 313‘ متعارف کرایا جائے گا۔

امریکا نے ایران کے حوالے سے نیا ایکشن گروپ تشکیل دے دیا

بریگیڈیئر جنرل عامر حتامی کا مزید کہنا تھا کہ ہم امریکی پابندیوں کو خاطر میں نہیں لارہے، ایران مستحکم پوزیشن میں ہے، ہم اپنے میزائل پروگرام بھی جاری رکھیں گے۔

خیال رہے کہ نئی امریکی پابندیوں کو رد کرتے ہوئے ایرانی بحریہ نے بھی گذشتہ روز اعلان کیا تھا کہ امریکی فوج کی خطے میں موجودگی اور کشیدگی کے تناظر میں وہ اپنے ایک جنگی بحری جہاز پر جدید دفاعی نظام نصب کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ طے کردہ عالمی جوہری معاہدے سے دست بردری کے بعد تہران کے خلاف پابندیوں کی بحالی کا اعلان کر دیا تھا، اس تناظر میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں کشیدگی دوبارہ شدید ہوچکی ہے۔

Comments

- Advertisement -