جمعرات, نومبر 14, 2024
اشتہار

امریکی جنگی جہاز ایرانی میزائلوں کے نشانے پر ہیں: ایران کا دعویٰ

اشتہار

حیرت انگیز

تہران: ایران نے ایک بار پھر امریکا کو خبردار کیا ہے کہ خلیج میں امریکی جنگی جہاز ایرانی میزائلوں کے نشانے پر ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان تنازعے میں شدت آتی چلی جارہی ہے، ایران نے ایک بار پھر امریکا کو خبردار کیا ہے کہ اگر کوئی جارحیت کی گئی تو جوابی کارروائی ہوگی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی سپریم لیڈرآیت اللہ علی خامنہ ای کے معاون خصوصی یحییٰ رحیم صفوی نے کہا ہے کہ خلیجی پانیوں میں موجود امریکی بحری جہاز ایرانی میزائلوں کے نشانے پر ہیں۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ امریکا اور ایران کے درمیان محاذ آرائی سے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 100 ڈالر فی بیرل تک پہنچ جائیں گی۔

ایک بیان میں رحیم صفوی نے کہا کہ خلیج میں جنگ کی پہلی گولی چلتے ہی عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 100ڈالر فی بیرل ہوجائیں گی، تیل کی اتنی زیادہ قیمت امریکا،یورپ اور ان کے دوسرے اتحادیوں جنوبی کوریا اور جاپان کے لیے ناقابل برداشت ہوں گی۔

قبل ازیں ایرانی صدر نے امریکی دھمکیوں پر دو ٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر امریکا بات چیت کے لیے کوئی حکم جاری کرتا ہے تو پھر اس سے کوئی مذاکرات نہیں ہوسکتے۔

امریکا عالمی اصولوں کی پاسداری کرے، تو مذاکرات کے لیے تیارہیں،ایرانی صدر

واضح رہے کہ امریکا اور ایران کی جانب سے ایک دوسرے پر سنگین الزامات عائد کیے جارہے ہیں، جبکہ دھمکیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کو خبردار کیا کہ اگر امریکی مفادات کو ٹھیس پہنچی تو ایران کو سنگین تنائج بھگتنا ہوں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں