تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

ایرانی وزیر دفاع کی شامی صدر سے ملاقات کے بعد ایران کا اہم فیصلہ سامنے آگیا

تہران: ایرانی وزیر دفاع امیر حاتمی کی شامی صدر بشار الاسد سے ملاقات کے بعد ایران کا شام سے متعلق اہم فیصلہ سامنے آیا۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ دنوں ایرانی وزیر دفاع امیر حاتمی نے شامی صدر بشار الاسد سے ملاقات کی تھی، تاہم آج ایران کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ وہ اپنی فوج کی شام میں موجودگی برقرار رکھے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک ایرانی عہدیدار کا کہنا ہے کہ گذشتہ دنوں ایرانی وزیر دفاع امیر حاتمی نے شام میں صدر بشار الاسد سے ملاقات کی تھی تاہم آج ایران نے شام میں اپنی فوج کی موجودگی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مذکورہ ملاقات میں دونوں عہدیداروں کے درمیان ایک معاہدہ بھی طے پایا تھا، جبکہ امریکی اور اسرائیلی دباؤ کے باوجود ایران نے یہ اہم فیصلہ کیا ہے۔

ایران کے خلاف مغربی سازش کوناکام بنائیں گے‘ حسن روحانی

خیال رہے کہ دو طرفہ فوجی تعاون کے اس معاہدے کے تحت ایرانی فوجی اہلکار آئندہ بھی شام میں تعینات رہیں گے، گذشتہ ہفتے ہی امریکا نے ایران سے اپنی تمام تر فورسز شام سے نکال لینے کا مطالبہ کیا تھا۔

دوسری جانب آج ایرانی صدر حسن روحانی نے پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ وائٹ ہاؤس کے ایران مخالف حکام کوشکست دیں گے، ایران کے خلاف مغربی سازش کو ناکام بنائیں گے اور مشکلات پر جلد قابو پالیں گے۔

یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رواں سال مئی میں ایران پرپابندیاں عائد کی تھیں جس کے بعد سے ملک میں بیروزگاری کی شرح میں اضافہ اور ایرانی ریال ڈالر کے مقابلے میں اپنی قدر نصف حد تک کھو چکا ہے۔

Comments

- Advertisement -