جمعرات, نومبر 7, 2024
اشتہار

صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے پر آرمی چیف کا اہم حکم

اشتہار

حیرت انگیز

ایرانی آرمی چیف نے صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثےکی تحقیقات کا حکم دے دیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف آف اسٹاف محمد باقری نے اعلیٰ سطح کمیٹی کو حادثے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ اعلیٰ سطح کمیٹی ہیلی کاپٹر حادثے کی وجوہات کاتعین کرےگی۔

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیریس ابراہیم رئیسی اور ساتھیوں کی موت پر "افسوس” کا اظہار کیا ہے۔

- Advertisement -

ترجمان اسٹیفن دوجارک نے ایک بیان میں کہا کہ سکریٹری جنرل ابراہیم رئیسی کے اہل خانہ اور اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت اور عوام کے تئیں اپنی دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے رئیسی کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔ سلامتی کونسل کے ارکان نے ہیلی کاپٹر کے حادثے میں جاں بحق ہونے والے رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔

ابراہیم رئیسی کی ہیلی کاپٹر حادثے میں موت، اسرائیل نے بیان جاری کر دیا (arynews.tv)

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں