اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

آئرلینڈ: طیارہ حادثے کا شکار، ایک بچہ سمیت دو افراد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

ڈبلن : آئر لینڈ کے علاقے بوگ لینڈ میں پیراشوٹ طیارے کو حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں سات سالہ بچے سمیت دو افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یورپی یونین کے رکن ملک آئر لینڈ میں پیراشوٹ لایٹ ایئر کرافٹ کو حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں دو برطانوی شہری ہلاک ہوگئے ہیں۔

گردائی (آئرش پولیس) کا کہنا ہے کہ متاثرہ طیارے میں ہلاک ہونے والے برطانوی شہریوں کے علاوہ 16 سولہ چھاتہ بردار موجود تھے جس نے دوپیہر 3 بجے کلوبلوگ ایئرفیلڈ سے پرواز کی تھی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ عینی شاہدین کے مطابق طیارہ حادثے کا شکار ہونے سے کچھ لمحے قبل ایئر کرافٹ میں سوار 16 چھاتہ برداروں نے طیارے سے چھلانگ لگادی تھی۔

آئرش پولیس کا کہنا تھا کہ طیارے کو حادثہ پیش آنے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔ پولیس کا کہنا تھا کہ طیارہ حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد میں ایک برطانوی شخص اور اس کا سات سالہ بیٹا شامل ہے۔

پولیس نے غیر ملکی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ حادثے میں ہلاک ہونے والے دونوں افراد کی لاشیں اتوار کی رات طیارے کے ملبے تلے سے نکالی گئی ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ برطانیہ کے فضائی حادثات کی تحقیقات کرنے والے ادارے کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق پیراشوٹ لایٹ ایئر کرافٹ کو کن حالات کی وجہ سے پیش آیا تھا۔

آئر لینڈ کے کونسلر نوئیل کریبّین کا کہنا تھا کہ گذشتہ 20 برس سے اس علاقے میں کسی بھی طیارے کو حادثہ پیش نہیں آیا ہے، گذشتہ روز پیش آنے والے حادثے نے اہل علاقہ کو بہت گہرا صدمہ پہنچایا ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں