جمعہ, مئی 17, 2024
اشتہار

اگر بمراہ بھی ان فٹ ہوگئے تو بھارتی ٹیم کیا کرے گی؟ عرفان پٹھان

اشتہار

حیرت انگیز

سابق بھارتی فاسٹ بولر عرفان پٹھان نے بھارتی ٹیم کو بڑے خطرے سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایک اور اہم بولر ان فٹ ہوگیا تو ٹیم کیا کرے گی۔

سابق آل راؤنڈر عرفان پٹھان نے ٹیم میں کھلاڑیوں کی ری پلیسمنٹ نہ ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ خاص طور پر کسی فاسٹ بولر کے ان فٹ ہونے پر پیس بولنگ یونٹ میں کوئی متبادل موجود نہیں ہے۔

بھارتی اسپورٹس چینل پر گفتگو کرتے ہوئے ہوئے عرفان کا کہنا تھا کہ سنچورین میں شکست کے بعد بھارتی سلیکٹرز کو 7 سے 8 فاسٹ بولرز کا ایک پول بنانا ہوگا جن میں سے پلیئرز کا انتخاب کیا جائے۔

- Advertisement -

عرفان پٹھان نے بھارتی ٹیم کو خبردار کیا کہ اگر بدقسمتی سے جسپریت بمراہ کو بھی انجرڈ ہوجاتے ہیں پھر بھارت کے پاس کونسا اچھا فاسٹ بولر بچتا ہے۔ اس صورتحال میں ٹیم جدوجہد کرتی نظر آئے گی۔

سابق آل راؤنڈر نے کہا کہ بھارت کو 2024 میں جس چیز پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے وہ یہ ہے کہ نئے فاسٹ بولرز تیار کیے جائیں جو کسی پلیئر کے ان فٹ ہونے پر ٹیم کو دستیاب ہوں۔

انھوں نے کہا کہ بھارت کے لیے بہت ضروری ہے کہ اچھے فاسٹ بولرز تیار کرے۔ دیکھیں جنوبی افریقہ میں کیا ہوا ٹیم میں بیک اپ موجود نہیں تھا اور بھارتی فاسٹ بولنگ جدوجہد کرتی نظر آئی۔

عرفان نے کہا کہ سنچورین کے سپر اسپورٹ پارک میں بھارتی بولرز کو پہلی اننگز میں 408 رنز پرگئے کیوں کہ محمد شامی انجری کے باعث ٹیم میں موجود نہیں تھے۔

سابق کرکٹر نے کہا کہ خدوانخواستہ اگر بمراہ بھی ان فٹ ہوجاتے ہیں تو پھر بھارتی ٹیم کے پاس ان کے متبادل کے طورپ ان جیسی کوالٹی کا کوئی بولر موجود نہیں ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کو سنچورین میں پہلے ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کے ہاتھوں اننگز اور 32 رنز کی عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ بھارتی ٹیم کے فاسٹ بولرز کو ٹیسٹ میں میں کافی مار پڑی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں