اشتہار

لوہے کی جالی والی قبر کی حقیقت سامنے آگئی، بھارتی میڈیا بے نقاب

اشتہار

حیرت انگیز

حیدرآباد دکن : بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف سوشل میڈیا پر کیا جانے والا ایک اور پروپیگنڈا بے نقاب ہوگیا، لوہے کی جالی والی قبر بھارتی ریاست حیدرآباد دکن کی نکلی۔

ایک بھارتی شہری نے اس حوالے سے حقیقت بیان کرکے افواہوں کا خاتمہ کردیا، بھارتی میڈیا قبر پرجالی کو لے کر گمراہ کن پراپیگنڈا کر رہا تھا۔

رشتہ دار کی قبر پر جالی لگانے والے بھارتی شہری نے حقیقت بتادی، اس کا کہنا تھا کہ یہ قبر قبرستان کے مین گیٹ کے سامنے راستے میں ہے اس لیے جالی لگائی۔

- Advertisement -

بھارتی شہری کا کہنا تھا کہ میڈیا پر جو بھی پراپیگنڈا ہورہا ہے، ایسا کچھ نہیں، ہری جالی والی قبر پاکستان میں نہیں بلکہ حیدرآباد دکن بھارت میں ہی ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی میڈیا نے خبر کی سچائی جانے بغیر اپنی رپورٹ میں لکھا کہ پاکستان میں جنسی حملوں سے بچانے کے لیے والدین نے اپنی بیٹیوں کی لاشوں کی حفاظت کرنا شروع کر دی ہے اور ان کی قبروں پر تالے لگائے جارہے ہیں۔

بھارتی انتہا پسند ہندو تنظیم آرایس ایس کی چال کا خود بھارتی شہری نے بھانڈا پھوڑ دیا، پاکستان میں خواتین کی لاشوں کی بےحرمتی کا بھارتی پروپیگنڈا جھوٹا نکلا جبکہ حقیقت یہ ہے کہ دنیا بھر میں بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کی پہچان ’’ریپ سٹی‘‘کے طور پر ہوتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں