اشتہار

11 دن بعد ملبے سے نکلنے والے ترک نوجوان کا پہلا سوال؟

اشتہار

حیرت انگیز

ترکیہ میں زلزلے کے ملبے سے 261 گھنٹے بعد زندہ نکالے جانے والے ترک نوجوان مصطفی افجی نے ریسکیو ٹیم سے پہلا سوال اپنی ماں کے بارے میں کیا۔

عرب میڈیا کے مطابق ترکیہ میں 261 گھنٹے لگ بھگ 11 دن تک ملبے تلے دبے رہنے والے نوجوان مصطفیٰ نے زندہ سلامت نکالے جانے کے بعد سب سے پہلے اپنی ماں کے بارے میں سوال کیا اور پوچھا کہ میری ماں کہاں ہیں اور کس حال میں ہیں؟

مذکورہ نوجوان کے بھائی قادر افجی نے بتایا کہ زلزلے کے دن میری بھابی نے ایک بچے کو جنم دیا تھا۔ بھائی نے نومولود بچے کی تصویر ملبے سے نکلنے کے بعد موبائل کے ذریعے دیکھی تاہم اس موقع پر انہیں اپنی والدہ کی فکر تھی اور انہوں نے یہی پوچھا کہ ماں کہاں اور کس حال میں ہیں۔

- Advertisement -

قادر افجی نے کہا بھتیجے کی پیدائش جس اسپتال میں ہوئی وہ زلزلے کے دوران بڑی تباہی سے محفوظ رہا تھا اور وہ بھی اس دن اسپتال کے بیسمنٹ میں موجود تھا۔

مصطفیٰ کے والد علی افجی 11 دن بعد بیٹے کے ملبے سے زندہ سلامت نکلنے کو قدرت کا کرشمہ قرار دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ابھی تک یقین نہیں آرہا ہے کہ ان کا بیٹا ملبے سے زندہ نکل آیا ہے۔

دوسری جانب مصطفی افجی نے ملبے تلے 261 گھنٹے گزارنے کے بعد پہلی مرتبہ اپنی نومولود بیٹی کو دیکھا جو زلزلے کی رات پیدا ہوئی تھی۔ نوجوان ابھی ہسپتال میں زیر علاج ہے، اہلیہ نے جب نومولود بیٹی کو اسے دیا تو بے اختیار اپنے گلے لگا کر بوسہ دیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں