تازہ ترین

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگا

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

کیا دھونی کرکٹ کو ہمیشہ کیلیے الوداع کہہ رہے ہیں؟

بھارت کے سابق کرکٹر محمد کیف نے دعویٰ کیا ہے کہ ایم ایس دھونی اگلے سال آئی پی ایل نہیں کھیلیں گے جس کے بعد یہ سوال کھڑا ہوا ہے کہ کیا سابق بھارتی کپتان رواں سال آخری بار ایکشن میں نظر آ رہے ہیں۔

سابق کپتان ایم ایس دھونی کو بھارتی کرکٹ کا سب سے کامیاب کپتان مانا جاتا ہے جن کی قیادت میں انڈیا ون ڈے اور ٹی 20 کرکٹ کا عالمی چمپئن بنا بلکہ انہوں نے آئی پی ایل میں اپنی ٹیم چنائی سپر کنگ کو بھی آئی پی ایل چیمپئن بنایا تھا۔

بھارت کے سابق کرکٹر محمد کیف نے دعویٰ کیا ہے کہ ایم ایس دھونی اگلے سال آئی پی ایل نہیں کھیلیں گے جس کے بعد یہ سوال کھڑا ہوا ہے کہ کیا واقعی سابق بھارتی کپتان رواں سال کرکٹ کے میدان میں آخری بار ایکشن میں نظر آ رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اتوار کے روز چنئی کے چیپوک سٹیڈیم میں چنئی سپر کنگز اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے میچ کے بعد سابق کرکٹر محمد کیف نے اسٹار سپورٹس کے شو ’کرکٹ لائیو‘ میں کہا کہ ’مجھے لگتا ہے کہ ایم ایس دھونی نے عندیہ دے دیا ہے کہ یہ اُن کا آخری آئی پی ایل ہے۔ وہ دنیا سے اندازہ لگوا رہے ہیں اور یہی اُن کی عادت ہے لیکن مجھے لگتا ہے کہ دھونی اگلے برس کا آئی پی ایل نہیں کھیلیں گے۔‘

انہوں نے ایم ایس دھونی اور سنیل گواسکر کے درمیان خوشگوار لمحات کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے کبھی نہیں دیکھا کہ سنیل گواسکر نے کسی کرکٹر کا آٹوگراف لیا ہو۔ سنیل گواسکر جیسے عظیم کھلاڑی نے ایم ایس دھونی کا آٹوگراف لیا ہے جس سے ثابت ہوتا ہے ایم ایس دھونی کتنے عظیم کھلاڑٰی ہیں۔‘

دوسری جانب کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف میچ سے پہلے چنئی سپر کنگز کے پاس پلے آف میں جانے کا سنہرا موقع تھا تاہم وہ میچ ہارنے کے بعد دھونی کی چنئی سپر کنگز کے لیے پلے آف میں جانے میں رکاوٹ کھڑی ہوگئی ہے۔ چنئی سپر کنگز 13 میچز کھیل کر 15 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔ تاہم دہلی کیپیٹلز کے خلاف اگلے میچ میں اگر چنئی سپر کنگز کامیاب ہو جاتی ہے تو پلے آف میں جانے کے اُن کے امکانات مزید روشن ہو جائیں گے۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق آئی پی ایل کے جاری ایڈیشن میں اگر کسی ایک کھلاڑی کو سب سے زیادہ عوام سے پیار ملا ہے تو وہ انڈیا کے سابق کپتان اور آئی پی ایل کی ٹیم چنئی سپر کنگز کے کپتان اور وکٹ کیپر بیٹر مہندرا سنگھ دھونی ہیں۔

واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ کی تاریخ کے کامیاب کپتان ایم ایس دھونی نے آئی پی ایل کے رواں سیزن میں 13 میچز میں صرف 50 گیندیں کھیلی ہیں تاہم جس بھی شہر میں ان کی ٹیم کا میچ ہوا ہے وہاں ’دھونی دھونی‘ کی صدائیں مسلسل جاری رہی ہیں۔

ایسا ہی نظارہ اتوار کے روز چنئی کے چیپوک اسٹیڈیم میں چنئی سپر کنگز اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے میچ کے بعد دیکھنے میں آیا جب شائقین نے اپنے موبائل فونز کی فلیش لائٹس آن کر کے ایم ایس دھونی کو خراج عقیدت پیش کیا۔

ایم ایس دھونی گھٹنے پر ’کیپ‘ پہنے گھومتے ہوئے نظر آئے جبکہ انہوں نے چنئی سپر کنگز کی شرٹس اور ٹینس بالز بھی عوام میں پھینکیں۔ اسی دوران انڈیا کے سابق کرکٹر سنیل گواسکر بھی دھونی کے لیے بے تاب نظر آئے اور انہیں دیکھتے ہی وہ دھونی سے اپنی شرٹ پر آٹو گراف لینے چلے گئے۔

Comments

- Advertisement -