تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

موٹاپے کی بڑی وجہ کھانا ہے یا کچھ اور؟ چونکا دینے والا انکشاف

جسم کا اضافی وزن اور توند ویسے تو کئی بیماریوں کا باعث بن سکتی ہے مگر حال ہی میں ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ موٹاپا عارضہ قلب میں مبتلا ہونے کی سب سے بڑی وجہ ہے، اب سائنس دانوں نے توند نکلنے وجہ غذائی انتخاب کو قرار دیا ہے۔

بوسٹن چلڈرنز ہاسپٹل اور ہارورڈ میڈیکل اسکول میں ہونے والی حالیہ تحقیق میں سانئس دانوں نے غیر معیاری غذا اور پراسیس کاربوہائیڈریٹس کا انتخاب کو موٹاپے کی وجہ قرار دیا ہے۔

محققین کے تجویز کردہ نئے ماڈل میں موٹاپے کی وجہ موجودہ عہد کے غذائی انتخاب کو قرار دیا گیا جس میں ایسی غذاؤں کا زیادہ استعمال ہوتا ہے جو پراسیس اور بہت تیزی سے ہضم ہونے والے کاربوہائیڈریٹس پر مشتمل ہوتی ہیں۔

تحقیق کاروں کا کہنا تھا کہ ان غذاؤں کی وکہ سے میٹابولزم میں تبدیلی رونما ہوتی ہے جو جسم میں چربی کو ذخیرہ کرتا ہے جو جسمانی وزنی اضافے کا باعث بنتی ہے۔

طبی جریدے امریکن جرنل آف کلینکل نیوٹریشن میں شائع ہونے والے نتائج میں کہا گیا ہے کہ پراسیس کاربوہائیڈریٹس کا زیادہ استعمال جسم میں انسولین کا اخراج بڑھاتا اور گلوکوز کا اخراج دباتا ہے۔

اس عمل کے باعث چربی کے خلیات کو زیادہ کیلوریز جمع کرنے کا سگنل ملتا ہے اور مسلز اور میٹابولک متحرک ٹشوز کے لیے دستیاب کیلوریز بہت کم ہوجاتی ہے اور وزن میں اضافہ ہونے لگتا ہے۔

محققین نے کہا کہ جسم کے بڑھتے وزن کو روکنے کےلیے کم چکنائی اور صحت مند غذاؤں کا انتخاب کرنا چاہیے۔

Comments

- Advertisement -