تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

نیہا ککٹر نے آئندہ زندگی سے متعلق بڑا فیصلہ کرلیا؟

ممبئی: بالی ووڈ گلوکارہ نیہا ککڑ اور گلوکار روہن پریت سنگھ کی شادی کے حوالے سے خبریں آنا شروع ہوگئیں ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ان دنوں بھارت میں یہ خبر زیرگردش ہیں کہ نیہا ککڑ اپنے دوست روہن پریت سنگھ کے ساتھ رواں ماہ کے آخر میں ازدواجی بندھن میں بندھنے جارہی ہیں۔

نیہا ککڑ یا روہن پریت سنگھ نے افواہوں کے حوالے سے ابھی تک لب کشائی کی اور نہ ہی کوئی تردیدی بیان جاری کیا۔

حیران کن طور پر دونوں گلوکار سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایسی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کررہے ہیں جنہیں دیکھ کر مداح محسوس کررہے ہیں کہ شاید ان دونوں کی شادی ہونے والی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

Shukar Hai Mere Rabba! ♥️👼🏻🙏🏼😇

A post shared by Rohanpreet Singh (@rohanpreetsingh) on

گلوکار روہن پریت سنگھ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر نیہا ککڑ کے ہمراہ ایک سیلفی پوسٹ کی جس میں دونوں گلوکار بے حد خوش نظر آ رہے تھے۔ تصویر کے ساتھ انہوں نے ’شکر ہے میرے رب کا‘ الفاظ بھی تحریر کیے اور ساتھ میں دل والا ایموجی بھی بنایا۔

چند ہفتے قبل نیہا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں پریت سنگھ گلوکارہ کو انگوٹھی پہنا رہے تھے اور بیگ گراؤنڈ میں نیہا کا گانا چل رہا تھا۔

اپنی اس پوسٹ میں نیہا نے پریت سنگھ کو مخاطب کر کے لکھا تھا کہ ’آپ بہت کیوٹ ہیں‘۔

Comments

- Advertisement -