15.6 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

کیا ن لیگ پنجاب میں اتحاد یا سیٹ ایڈجسمٹنٹ کر رہی ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ پنجاب میں ن لیگ کسی کیساتھ اتحادیاسیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں کر رہی البتہ لودھراں اور گجرات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوسکتی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام سوال یہ ہے میں گفتگو کرتے ہوئے جاویدلطیف نے کہا کہ پنجاب میں انتہائی مجبوری میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کر سکتے ہیں ایک دونشستوں پر لاہور میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہو سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف ہی مسلم لیگ ن کے وزیراعظم کے امیدوار ہیں نوازشریف کے بطور وزیراعظم کوئی امیدوار قبول نہیں ہوگا نوازشریف پاکستان کی آخری امید ہیں ان کے بغیر پاکستان ترقی کی پٹری پرنہیں چل سکتا، زمینی حقائق کچھ اور ہیں اور سوشل میڈیا پر مہم چلائی جاتی ہے۔

- Advertisement -

جاویدلطیف کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر یقین کرنا ہے یا زمینی حقائق کو سامنے رکھنا ہےمختلف محلوں میں جلسےکررہےہیں انتخابی مہم چلا رہے ہیں، پارلیمانی بورڈ فیصلےکر لےگا تو اس کے بعد لیڈرشپ بھی جلسےکرے گی۔

انہوں نے بتایا کہ جنوری کے پہلے ہفتے میں نوازشریف کے جلسے بھی شروع ہو رہے ہیں سوشل میڈیا پر ہمارے خلاف منفی مہم چلائی جاتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں