تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

کیا سب بڑا دم دار ستارہ زمین سے ٹکرانے والا ہے؟

اب تک دریافت ہونے والا سب سے بڑا دم دار ستارہ تیزی سے زمین کی جانب بڑھنے لگا، ناسا نے خبردار کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی خلائی ادارے ناسا نے خبردار کیا ہے کہ دم دار ستارہ تیزی سے زمین کی جانب بڑھ رہا ہے جس کی چوڑائی تقریباً 80 میل ہے۔

سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ سی/2014 یو این 271 نامی دم دار ستارہ 22 ہزار میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرتا ہوا نظام شمسی کے کنارے سے اس کے مرکز کی جانب بڑھ رہا ہے جس کا وزن تقریباً 5 ہزار کھرب ٹن ہے۔

ناسا کے سائنس داں کہتے ہیں کہ یہ ستارہ دیگر معلوم دم دار ستاروں کی نسبت 50 گنا بڑا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ ستارہ پہلی مرتبہ 2010 میں دیکھا گیا تھا جب سے سائنس دانوں کی جانب سے اس پر تحقیق جاری ہے۔

Comments

- Advertisement -