منگل, اکتوبر 1, 2024
اشتہار

آئینی ترامیم سے متعلق اسحاق ڈار کا اہم بیان

اشتہار

حیرت انگیز

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا آئینی ترامیم سے متعلق اہم بیان سامنے آگیا۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’خبر‘ میں گفتگو کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ آئینی ترامیم پر کچھ بھی کہنا قبل ازوقت ہوگا، آئینی عدالت اور ریٹائرمنٹ کی عمر سمیت تمام معاملات پر ابھی تک فیصلہ نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ معاملات ایک ہفتے میں بھی طے ہوسکتے ہیں اور ایک ماہ بھی لگ سکتا ہے۔

- Advertisement -

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ معلوم نہیں عرفان صدیقی نے حتمی تاریخ کیسے دے دی، کاش بانی پی ٹی آئی 9 مئی نہ کرواتے تو ان سے بھی آئینی ترایم پر بات ہوتی۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ آئینی ترمیم سے متعلق اسمبلی کی کمیٹی میں فضل الرحمان نے کہا کچھ وقت چاہیے جس کے بعد بحث روک دی اور ان کا مطالبہ مان لیا۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف پارٹی صدر ہیں، شہباز شریف پارٹی صدر کی ہدایت پر چل رہے ہیں، ان کی منظوری اور اجازت کے بغیر کوئی کام نہیں ہوتا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ عدالتی اصلاحات سے عام آدمی کو ریلیف ملتا ہے تو اس میں غلط کیا ہے، آئینی ترمیم میں ساری چیزیں عام آدمی کے حق میں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا ون پیج ایجنڈا پاکستان کو مشکلات سے نکالنا ہے، ملکی حالات کا تقاضہ کرتے ہیں کہ سول ملٹری تعلقات اچھے ہیں، سب سیاسی جماعتوں کا ایک ایجنڈا ہونا چاہیے کہ پاکستان کو مسائل سے نکالیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں