تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

اسحاق ڈار کی جائیداد عید کے بعد نیلام کی جائے گی، شہزاد اکبر

اسلام آباد: معاونِ خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ جن لوگوں نے ملک کا پیسہ لوٹا اُن رقم کی واپسی کا سلسلہ شروع ہوچکا، اسحاق ڈار کی ضبط کردہ جائیداد عید کے بعد نیلام کی جائے گی۔لو

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معاونِ خصوصی کا کہنا تھا کہ پبلک آفس ہولڈرز اور پرائیوٹ شخصیات سے اربوں روپے ریکور ہوگئے، جس نے بھی ملک کا پیسہ لوٹا اُسے رقم ہر صورت واپس کرنا ہوگی بصورت دیگر جائیدادیں ضبط کی جائیں گی۔

شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ ’’عیدکےبعدشہبازشریف کےخلاف مزیدشواہدحاصل کریں گے۔انہوں نے بتایا کہ یوسف عباس کے اکاؤنٹس میں ٹی ٹیز کے علاوہ 80 کروڑ روپے ملے، اکاؤنٹس سے اتنے پیسے برآمد ہوئے جنہیں ملا کر شمیم شوگر مل بنا لی جاتی۔

اُن کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار کی ایک ارب روپے کی جائیداد اور پیسہ ضبط کیا جاچکا جسے عید کے بعد نیلام کیا جائے گا، شریف فیملی نے قوم کا پیسہ لوٹ کر خود کھایا جبکہ اومنی گروپ نے مل کر پیسہ کھایا۔

شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ اومنی کیس میں گرفتار ہونے والے ناصر عبداللہ وعدہ معاف گواہ بن چکے، خواجہ آصف سے متعلق کچھ ٹرانزیکشن سامنے آئیں جن کی تفتیش کا آغاز کردیا گیا۔

Comments

- Advertisement -