اشتہار

داعش نے موصل کی 800سال قدیم تاریخی النوری مسجد کو شہید کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

موصل :عراق کے شہر موصل میں داعش کے کارندوں نے آٹھ سوسال پرانی مسجد کے تاریخی ترچھے مینار کو ملبے کے ڈھیر بنا دیا۔

تفصیلات کے مطابق ترچھے مینار کے باعث پوری دنیا میں مشہور موصل کی آٹھ سو سال قدیم النوری مسجد کو داعش نے شہید کردیا، مسجد کی تباہی کی ویڈیو میں مسجد کی جگہ ملبے کا ڈھیر دکھائی دیتا ہے۔

- Advertisement -

مسجد النوری وہ مسجد ہے، جہاں تین سال قبل داعش کے رہنما ابوبکربغدادی نے خلافت کا دعوی کیا تھا۔

داعش نے دعویٰ کیا ہے کہ مسجد امریکی طیارے کی بمباری سے شہید ہوئی جبکہ امریکا نے دعوی کی تردید کی ہے اور عراقی اور امریکی فوج کا کہنا ہے کہ مسجد کے مینار کو دولتِ اسلامیہ نے دھماکے سے اڑا دیا تھا۔

موصل میں معرکے پر عراقی فورس کے کمانڈر کا کہنا ہے کہ جس وقت دولتِ اسلامیہ نے ’تاریخ کے خلاف یہ جرم کیا‘ اور مسجد کو تباہ کیا اس وقت ان کے فوجی 50 پچاس میٹر کی دوری پر تھے۔

عراقی وزیراعظم نے النوری مسجد کی تباہی کو داعش کی شکست کا اعتراف قرار دیا۔

دوسری جانب النوری مسجد کی تباہی کی دنیا بھرمیں مذمت کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی دولتِ اسلامیہ کی جانب سے عراق اور شام میں متعدد تاریخی اور ثقافتی مقامات کو تباہ کیا جا چکا ہے۔


اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں