جمعہ, دسمبر 13, 2024
اشتہار

اسلام آباد ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ کیلیے اجلاس بیرون ملک

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ کےلیے بیرون ملک اجلاس کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن (سی اےاے) انتظامیہ نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ آؤٹ سورسنگ کیلئے 26 ستمبر کو دبئی میں اجلاس طلب کر لیا۔

سی اےاے انتظامیہ کے طلب کردہ اجلاس کیلئے بین الاقوامی کمپنیز کو دعوت دیدی گئی ہے۔ سب سے زیادہ بولی والی کمپنی کو اسلام آباد ایئرپورٹ 15 سے 20 سال ٹھیکے پر دیا جائے گا۔

- Advertisement -

اجلاس میں شرکت کیلئے بین الاقوامی کمپنیز کو 19ستمبر تک آگاہ کرنا ہو گا۔ حکومت اسلام آباد سمیت لاہور، کراچی ایئرپورٹ کو آؤٹ سورس کرنےکا ارادہ رکھتی ہے۔

مسافروں کوخدمات کی فراہمی کاذمہ سی اےاےسےلےکرمتعلقہ کمپنی کودیا جائے گا ، سی اے اے کے بجائےمتعلقہ کمپنی ایئرپورٹ کاانتظام وانصرام چلائےگی ، کمپنی ایئر پورٹ کے اندر سہولتوں میں خاطرخواہ اضافہ کرےگی۔

متعلقہ کمپنی ڈیوٹی فری دکانوں کیساتھ تزئین وآرائش،مرمت کی ذمہ دارہوگی جبکہ آؤٹ سورسنگ عمل میں سی اےاے ملازمین کودیگرشعبوں میں منتقل کیا جائے گا۔

ایئرپورٹ ٹرمینل سروسز،پارکنگ،اسٹوریج،کارگو،ہینڈلنگ بھی آؤٹ سورس ہوں گے تاہم ایئرپورٹ سیکیورٹی اورایئرٹریفک کنٹرولرکےشعبےسی اےاےکےپاس ہی رہیں گے

خدمات کی فراہمی یقینی بنانےاورناکامی کی صورت میں معاہدہ منسوخ کرنے کی شق شامل ہیں، اسلام آباد کے بعد لاہور ،کراچی اور اسکردوایئرپورٹ آؤٹ سورس ہوں گے۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں