اشتہار

اسلام آباد پولیس ان ایکشن، متعدد افراد گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں پولیس نے جرائم پیشہ افراد کی بیج کنی پر بڑا ایکشن لے لیا ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد کے مطابق پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف تھانہ رمنا کے علاقےمیرا آبادیہ میں گرینڈٹارگٹڈ سرچ اینڈ کومنگ آپریشن کیا، اس دوران 54 مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق کارروائی کے دوران بغیر کاغذات13 موٹرسائیکلوں کوتھانہ منتقل کیا گیا۔

- Advertisement -

ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا تھا کہ سرچ آپریشن کامقصد علاقےکی سیکیورٹی کو موثربناناہے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد پولیس کی جانب سے وفاقی دارالحکومت میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کرتی رہتی ہے، گذشتہ ماہ بھی پولیس نے لوہی بھیر میں کارروائی کرتے ہوئے 11 موٹر سائیکل اور ایک ایس ایم جی رائفل برآمد کی جب کہ تھانہ کھنّہ کی حدود میں بغیر نمبر پلیٹ 12 موٹر سائیکلیں بند کردیں تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد پولیس کی کارروائی، متعدد گاڑیاں اور بھاری اسلحہ برآمد، 10 افراد گرفتار

ایک اور کارروائی کے دوران وفاقی پولیس نے تھانہ شہزاد ٹاؤن میں ایک ویگو ڈالہ پکڑا اور اس میں سے اسلحہ برآمد کیا جب کہ کورال کے علاقے سے ایک پراڈو پکڑی گئی جس کے اندر اسلحہ اور آتشی سامان موجود تھا۔

پولیس کے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ لوہی بھیر سے ایک رائفل، سات ایئر گن اور 12 گرام چرس برآمد ہوئی جبکہ جنرل ہولڈ اپ کے دوران 10 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں