تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر اسلام آباد پولیس ان ایکشن، متعدد گرفتار

اسلام آباد: وفاقی پولیس نے دارالحکومت میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر متعدد افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی اس دوران 38 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی 7 مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور

ترجمان نے بتایا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی کے موقع پر عمران خان کی عدالتی اجازت کی حامل گاڑیاں حفاظتی حصارمیں تھیں،سیاسی رہنماؤں کی کسی گاڑی کو نقصان پہنچنےکی اطلاع نہیں ہے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا تھا کہ قانون سب کےل یےبرابرہے کسی کو دوسرے پرفوقیت نہیں،قانونی کی برابری کی سطح پرعملداری کویقینی بنایاجائےگا۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی چیئرمین کی مختلف مقدمات میں ضمانتوں کی درخواستوں کی سماعت ہوئی تھی۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی، اس موقع پر عمران خان خود ذاتی حیثیت میں پیش ہوئے تھے۔

عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد اور عمران خان کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد عمران خان کی 7 مختلف مقدمات میں حفاظتی ضمانتیں منظور کی تھی۔

Comments

- Advertisement -